اردو شاعری

Ahmad Faraz Ghazal in Urdu – احمد فراز کی غزل

5
(1)
Ahmad Faraz Ghazal in Urdu
Ahmad Faraz Ghazal in Urdu

احمد فراز پاکستان کے مشہور شعرا میں سے ایک ہیں اور انتہائی خوبصورت غزل کہتے ہیں۔ آج کی اس تحریر میں آپ احمد فراز مرحوم کا ایک قصیدہ بڑھیں گے جس کا انوان ہے (من و تو) یعنی قصیدہ من و تو۔ اس کلام میں احمد فراز نے اپنے حالق و مالک سے گفتگو کی ہے کچھ شکایات بھی کی ہیں کچھ اپنی لاچاری کا ذکر بھی کیا ہے۔ قصیدہ من و تو کا عنوان تو فارسی زبان سے ہے لیکن یہ کلام خود اردو کا کلام ہے اور مجھے بہت پسند ہے۔

Watch on YouTube

من و تو از احمد فراز | Ahmad Faraz Poetry | Heart Breaking Poetry

من و تو از احمد فراز

معاف کر مری مستی خدائے عز و جل

کہ میرے ہاتھ میں ساغر ہے میرے لب پہ غزل

کریم ہے تو مری لغزشوں کو پیار سے دیکھ

رحیم ہے تو سزا و جزا کی حد سے نکل

ہے دوستی تو مجھے اذن میزبانی دے

تو آسماں سے اتر اور مری زمین پہ چل

میں پا بہ گل ہوں مگر چھو چکا منارہء عرش

سو تو بھی دیکھ یہ خاک و خشارہ و جنگل

کہیں کہیں کوئی لالہ کہیں کہیں کوئی داغ

مری بیاض کی صورت ہے میری فرد عمل

وہ تو کہ عقدہ کشا و مسب الاسباب

یہ میں کہ آپ معمہ ہوں آپ اپنا ہی حل

میں آپ اپناہی ہابیل اپنا ہی قابیل

مری ہی ذات ہے مقتول و قاتل و مقتل

اس تحریر پر ریٹنگ کیجے

ریٹنگ 5 / 5. 1

سید حسن

بتانے کو تو لوگ علم کا پہاڑ بھی بتاتے ہیں مگر میرا مختصر سا تعارف بس اتنا ہے کہ قلمی نام سید حسن، تعلق پاکستان، پنجاب سے ہے۔ کمپیوٹر پروگرامنگ اور بلاگنگ سے کافی پرانی شناسائی ہے اور کمپیوٹر کے علوم میں طالب علم کی حیثیت سے ابھی تک صرف ماسٹر تک کی تعلیم حاصل کر سکا ہوں۔ www.urdumea.com کو میری کم علمی کا ایک ثبوت سمجھیں اس کے علاوہ www.syedhassan.online بھی ایک اور ناکام کوشش ہے۔ پڑھا لکھا نہیں ہوں مگر کم پڑھ ہوں اور پڑھنے لکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ اگر میری یہ کوششیں آپ کی نظروں کے سامنے ہیں تو امید کرتا ہوں کہ آپ کی علمی طبیعت پر ناگوار نہیں ہوں گیں۔ میرا وٹس ایپ چینل https://whatsapp.com/channel/0029Vao9P1O9cDDiBJ76eL0K

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Discover more from Urdumea.com

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading