SEDHR PUNJAB – Website Login
SEDHR PUNJAB ایک تعارف
SEDHR PUNJAB LOGIN کریں اور سی لیو، ایکس پاکستان لیو، زیارات لیو، آن لائن ریٹائرمنٹ اور پینشن کیس اپلوڈ کریں۔
SEDHR PUNJAB ایک آن لائن پورٹل ہے جس کی مدد سے صوبہ پنجاب، پاکستان کے تمام اضلاع میں موجود سرکاری ملازمین جو کہ محکمہ تعلیم کے زیر تصرف ہیں جدید انداز میں SEDHR PUNJAB CASUAL LEAVE آن لائن کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ SEDHR PUNJAB E-Retirement اپلائے کر سکتے ہیں۔
اس SEDHR Punjab آن لائن پوٹل کی مدد سے پبلک سکولز میں موجود سرکاری سکول ٹیچرز اپنی PERs یعنی ACRs بھی آن لائن کرتے ہیں۔ Casual Leave کے علاوہ دیگر تمام اقسام کی رخصت یعنی Earned Leave, Iddat Leave یا EX-Pakistan Leave وغیرہ بھی اسی نظام کے تحت آن لائن کرتے ہیں۔
ایس ای ڈی ایچ آر کی مدد سے سرکاری ٹیچرز جو کہ پنجاب کے پبلک سکولز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اپنی ریٹائرمنٹ کی درخواستیں بھی آن لائن کرتے ہیں۔
SEDHR PUNJAB تازہ ترین خبر
گزشتہ سال کے آخر میں SEDHR PUNJAB کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن کو آن لائن کرنے کے لیے ابھی اس پورٹل کو تیار کیا گیا ہے اور پنجاب کے تقریباً تمام اضلاع میں اس اپڈیٹ کو رول آئوٹ کر دیا گیا ہے۔ یعنی اب سرکاری ملازمین کی مشکلات میں جدید نظام یعنی SEDHR کی مدد سے اب پنشن کے درخواستوں کو بھی آن لائن کر دیا گیا ہے۔
ریٹائرمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد اسی پورٹل کی مدد سے سرکاری ملازمین اپنی پنشن کی درخواستیں بھی آن لائن ہی بھیجیں گے۔ یہ درخواستیں متعلق دفاتر سے ہوتی ہوئی خودکار انداز میں AG PUNJAB کے برقی نظام یعنی SAP SYSTEM میں پینشن کے ہیڈ میں پہنچ جائیں گی جہان سے ملازمین کی پنشن کی مد میں رقم خود بخود بنک میں ٹرانسفر کر دی جائے گی۔
SEDHR PUNJAB کی ویب سائٹ
محکمہ تعلیم پنجاب پاکستان کے لیے SEDHR پنجاب کی ایک مخصوص SEDHR WEBSITE تیار کی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ کو ایکسس کرنے کے لیے کسی بھی کمپیوٹر یا مبائل پر sedhr.punjab.gov.pk hrms login کو کھولا جاتا ہے۔ sedhr.punjab.gov.pk دراصل اسی SEDHR PUNJAB کی WEBSITE کا ایک لنک ہے۔
ایچ آر کی ویب سائٹ یعنی ایس ای ڈی ایچ آر ایم ایس کو کھولنے کے بعد اس میں یوزر نیم اور پاسورڈ کا اندراج کیا جاتا ہے۔ یاد رہے یہ یوزر نیم اور پاسورڈ صرف سرکاری ٹیچرز جو کہ پنجاب پاکستان کے مختلف اضلاع میں سرکاری نوکری کر رہے ہیں انہیں جاری کیے گئے ہیں۔
SEDHR PUNJAB اور SIS (School Information System) APP کی تفصیلات
SEDHR PUNJAB کی ویب سائٹ SIS یعنی سکول انفارمیشن سسٹم کی ویب اپلیکیشن اور ANDRIOD APPLICATION کے ساتھ منسلک ہے۔ تمام ایسے اساتذہ جن کو ڈیٹا پنجاب کے سرکاری سکولز میں سے بذریعہ SIS SCHOOL TAB APPLICATION اپلوڈ کیا گیا ہے انہی اساتذہ کرام کے SEDHR PUNJAB کے لاگن اور یوزر نیم جاری کیے گئے ہیں۔
SIS یعنی سکول انفارمیشن سسٹم School information system SIS پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اسے تیار کرنے کی تمام ذمہ داری PITB کو پنجاب حکومت اور محکمہ تعلیم کی جانب سے دی گئی تھی۔ PITB لاہور پنجاب پاکستان نے اس ذمہ داری کو خوب نبھایا اور ابھی تک اس نظام کی بہتری کے لیے مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔
SEDHR PUNJAB کے ذریعہ کیا کیا سہولیات حاصل کی جا سکتی ہیں
SEDHR PUNJAB محکمہ تعلیم سے وابستہ اساتذہ کرام کو بہت سی سہولیات فراہم کرتا ہے جن کا ذکر حسب ذیل ہے۔
- Casual Leave کے حصول کے لیے درخواست آن لائن کرنا۔
- Earned Leave کے لیے درخواست آن لائن کرنا۔
- EX-Paksitan Leave یعنی حج عمرہ کے لیے یا زیارات کے لیے یا پھر بیرون ملک کسی بھی مجبوری کے تحت سفر کرنے کے لیے رخصت درکار ہو تو درخواست آن لائن کی جا سکتی ہے۔
- Maternity and Paternity Leaveکے لیےدرخواستیں آن لائن کی جا سکتی ہیں۔
- ریٹائمرنٹ کی درخواستیں جن میں 60 سال عمر ریٹائرمنٹ، جبری ریٹائرمنٹ، میڈیکل بورڈ وغیرہ شامل ہیں۔
- ریٹائرمنٹ کی درخواستیں منظور ہونے کے بعد پینشل Online Pension کی درخواستیں بھی اب جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
- سٹاک رجسٹر کو دیکھا جا سکتا ہے اور سٹاک کے حصول کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔
- SEDHR PUNAJB ICP CHART کی مدد سے تمام کوائف یعنی تاریخ پیدائش، تاریخ ملازمت، تاریخ ریٹائرمنٹ وغیرہ۔
- تعلیمی کارکردگی کا ریکارڈ
- تمام SED HR PUNJAB Documents بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
- کوائف میں غلطی ہونے کی صورت میں پروفائل میں موجود SEDHR PUNJAB Observation کے سیکشن میں کوائف کی درستی کے لیے درخواست بھیجی جا سکتی ہے۔
- انکوائری کے حوالے سے درخواست دی جا سکتی ہے
- AUDIT رپورٹ کے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
- درخواستوں کو آن لائن کرنے کے بعد ان کے سٹیٹس کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ بھی کچھ سہولتیں موجود ہیں جن کا ذکر بعد میں کیا جائے گا۔ SEDHR PUNJAB کی ویب سائٹ پر درج بالا تمام سہولیات کے حصول کے لیے مختلف مینیو یعنی بٹن دستیاب ہیں جن کی مدد سے یہ سہولیات حاصل کی جاتی ہیں۔