ڈرائیونگ لائسنسسرکاری ادارے

Online Learner License – گھر بیٹھے مبائل پر ڈرائیونگ کے لیے لرنینگ بنائیں

2
(1)
Online Learner License
Online Learner License

Online Learner License یعنی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے لرننگ خود گھر بیٹھے بیٹھے بنائیں۔ DLIMS PUNJAB کا ایک اور بہترین اقدام جس کی مدد سے اب قطار اور انتظار ختم۔

لرننگ لائسنس یعنی Learner License بنوانے کے لیے ٹریفک دفتر کے چکر لگانے کی بجائے گھر بیٹھے آن لائن سسٹم DLIMS PUNJAB ONLINE LEARNING LICENSE کی مدد سے خود اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے لرنر بنایا جا سکتا ہے۔

Online Learner License

اس تحریر میں آپ کو آن لائن لرننگ بنانے کا مکمل طریقہ کار سمجھایا جائے گا۔ DLIMS PUJAB ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینیجمنٹ سسٹم ہے جو کہ پنجاب بھر میں ڈرائونگ لائسنس کے نظام کو سنٹرلائز کر چکا ہے۔ یہ نظام یا سسٹم PITB یعنی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے مکمل کیا گیا ہے۔

Punjab Information Technology Board پنجاب بھر میں دیگر بہت سے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو کمپیوٹر سسٹم یعنی سافٹ ویئر اور مبائل ایپلیکیشن بنا کر دے چکا ہے۔

اس جدید نظام کی مدد سے صارفین کو گھر بیٹھے مخلتف سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور اب اسی نظام کے تحت DLIMS PUNJAB کی مدد سے ڈرائیونگ لائسنس کے نظام کو بھی کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے۔

پوری پنجاب پاکستان میں ایک ہی نظام کے تحت اب صارفین اپنے گھر سے مبائل اور کمپیوٹر پر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے لرننگ یعنی Online Learning for Driving License بنوا سکتے ہیں۔

Online Learner License بنانے کے لیے انتہائی سادہ طریقہ

کوئی بھی شخص جو کمپیوٹر جانتا ہے یا مبائل کا استعمال جانتا ہے انتہائی آسانی کے ساتھ DLIMS PUNJAB کی ویب سائٹ کے ذریعہ اپنی لرننگ بنوا یا بنا سکتا ہے اس حوالے سے مزید تفصیلات ذیل میں تحریر کی جا رہی ہیں۔

HOW TO APPLY FOR ONLINE LEARNER LICENSE

آن لائن لرنر لائسنس بنوانے کے لیے کون کون سے اقدامات ضروری ہیں ان کے بارے میں آپ کو مزید تفصیل سے اگاہ کرتے ہیں۔ اس سے قبل چند گزارشات ضرور کرنا چاہوں گا۔ سب سے پہلے تو آپ کے پاس انٹر نیٹ ہونا چاہیے اس کے بعد آپ کو DLIMS PUNJAB کی ویب سائٹ کے لنک تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔

اس لنک پر معلومات کا اندراج کر کے آپ اپنا اکائونٹ DLIMS PUNJAB پر رجسٹر کریں گے اور اس کے بعد لاگ ان کر کے ضروری معلومات فراہم کریں گے اور آن لائن لرنر کے لیے درخواست جمع کروائیں گے۔

آن لائن لرنر لائسنس کے لیے ضروری کوائف اور کاغذات

آن لائن لرنر لائسنس بنوانے کے لیے جو جو کاغذات درکار ہوں گے اس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔

  1. پاسپورٹ سائز تصویر (جس میں چہرہ واضح طور پر نظر آتا ہو)
  2. اصلی شناختی کارڈ کے سامنے والے حصے کی سکینڈ تصویر (مبائل سے بنائی گئی تصویر بھی کار آمد ہو گی)
  3. اصلی شناختی کارڈ کے پچھلے حصے کی سکینڈ تصویر جس پر مکمل پتہ وغیرہ درج ہوتا ہے (مبائل سے بنائی گئی تصویر بھی کار آمد ہو گی)
  4. میڈیکل سرٹیفیکیٹ جو کسی سرکاری ڈاکٹر کی طرف سے دستخط شدہ ہو ( اس میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی ضرورت اس صورت میں ہے کہ اگر آپ کی عمر 50 سال سے زیادہ ہو)

یہ تمام ضروری کاغذات یعنی تصویر اور شناختی کارڈ کی دونوں اطراف (سکینڈ یا کلیئر تصاویر) اور اگر ضرورت ہو تو میڈیکل سرٹیفکیٹ جو کہ سرکاری طور پر خدمات سر انجام دینے والے میڈیکل ڈاکٹر کی طرف سے دستخط شدہ ہو۔

اپنے پاس یہ تمام ضروری کاغذات مکمل کرنے کے بعد اگلے مرحلہ میں DLIMS PUNJAB ONLINE LEARNER LICENSE کے لیے آن لائن درخواست جمع کروانے کا مرحلہ آتا ہے۔ اس حوالے سے کیا اقدامات کرنے ہوں گے ان کی تفصیل حسب ذیل ہے۔

لرنر لائسنس کی درخواست آن لائن کرنے کا طریقہ

اس فارم میں درخواست گزار کو اپنے بنیادی کوائف اور پاسورڈ لکھنا ہو گا اس رجسٹریشن فارم پر درج ذیل معلومات لکھ کر رجسٹریشن کرنی ہو گی۔

  1. مکمل نام (شناختی کارڈ کے مطابق)
  2. شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے)
  3. ای میل ایڈرس (ایسا ای میل ایڈرس جو ایکٹو ہو۔ کوشش یہ کریں کہ صارف کا ذاتی ای میل ایڈرس ہو)
  4. فون نمبر (کوشش کریں کہ درخواست گزار کے اپنے نام پر جاری کردہ مبائل نمبر ہو اور کنورٹ شدہ نہ ہو)
  5. جینڈر یعنی درخواست گزار کا جنس (مرد عورت یا ٹرانس جینڈر جو بھی لاگو ہوتا ہے)
  6. پاس ورڈ (چند خفیہ الفاظ جو آپ کو یاد رکھنے ہوں گے اور انہی کی مدد سے پاسورڈ درج کر کے DLIMS PUNJAB میں لرنر لائسنس بنوانے کے لیے بعد میں لاگ ان کیا جائے گا)
  7. کنفرم پاسورڈ (جن خفیہ الفاظ کا ذکر اوپر کیا گیا ہے وہی الفاظ دوبارہ درج کرنے ہوں گے)
  8. کیپچا کوڈ (رجسٹریشن فارم کے آخر میں کچھ آڑے ترچھے الفاظ مختلف رنگوں میں ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں یہ الفاظ غور سے پڑھ کر اس خانے میں تحریر کرنے ہوتے ہیں۔ ان کا مقصد صرف اتنا ہوتا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکتے کہ یہ فارم کسی انسان نے ہی جمع کروایا ہے)
  9. رجسٹر کا بٹن (تمام کوائف تسلی سے درج کرنے کے بعد کیپچا کوڈ داخل کر کے اس بٹن کو دبانےسے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جاتا ہے)

ذیل میں موجود تصویر آپ کی آسانی کے لیے اس تحریر کا حصہ بنائی جا رہی ہے تاکہ آپ کو اندازہ ہو سکے کے رجسٹریشن فارم جس کی مدد سے آپ آن لائن لرننگ لائسنس Online Learner License بنوانے کے لیے رجسٹر ہونے جائیں گے تو یہ فارم کس نوعیت کا ہو گا۔

DLIMS PUNJA ONLINE LEARNER LICENSE REGISTRATION
DLIMS PUNJAB ONLINE LEARNER LICENSE REGISTRATION | Picture Courtesy or Photo Credits: DLIMS PUNJAB & PITB STAFF

اوپر دی گئی تصویرکی مدد سے آپ کے لیے رجسٹریشن فارم کو سمجھنا کافی آسان ہو چکا ہو گا۔ آن لائن لرنر لائسنس کی درخواست جمع کروانے کے لیے سب سے پہلے DLIMS PUNJAB کی ویب سائٹ کے رجسٹریشن والے سیکشن تک رسائی ضروری ہے۔ اس کے لیے dlims.punjab.gov.pk/register پر کلک کریں اور ڈرائیونگ لائسنس رجسٹریشن سسٹم کے رجسٹریشن والے فارم تک پہنچ جائیں۔

DLIMS PUNJAB میں رجسٹریشن کے بعد لاگ ان ہونا

Online Learner License کی درخواست گزارنے سے پہلے ہم نے دیکھا کہ درخواست گزار DLIMS PUNJAB کے سسٹم پر اپنی رجسٹریشن کیسے کروائے گا۔ رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد اب درخواست گزار کے پاس DLIMS PUNJAB کے آن لائن سسٹم میں لاگ ان ہونے کے لیے رجسٹرڈ اکائونٹ موجود ہے۔

رجسٹریشن کے عمل کے بعد آن لائن لرنر لائسنس بنوانے کے لیے اگلا مرحلہ کون سا ہے اس بارے میں تصیلات حسب ذیل ہیں۔

  1. DLIMS PUNJAB میں لاگن کرنے کے لیے لاگ ان فارم تک رسائی حاصل کرنی ہو گی۔
  2. لاگ ان فارم کھلے کے بعد درخواست گزار کو فارم میں چند معلومات درج کرنا ہوں گی۔
  3. لاگ ان فارم پر ای میل والے خانے میں وہی ای میل ایڈرس درج کیا جائے گا جو کہ رجسٹریشن کے وقت درخواست گزار نے درج کیا تھا۔
  4. لاگ ان فارم پر اگلا خانہ پاس ورڈ سے متعلقہ ہے اس خانے میں درخواست گزرا وہی پاس ورڈ درج کرے گا جو رجسٹریشن کے وقت بطور خفیہ الفاظ درخواست گزار نے دو مرتبہ چند الفاظ درج کیے تھے
  5. لاگ ان فارم پر کیپچا کوڈ کے خانے میں اسی خانے کے نیچے موجود چند الفاظ جو کہ آڑے ترچھے مختلف رنگوں میں لکھے ہیں درج کرنے ہوں گے۔ اس سے قبل اسی طرح کے چند الفاظ درخواست گزار نے رجسٹریشن فارم بھرتے وقت درج کیے تھے تاکہ سسٹم اس بات کی تصدیق کر سکے کہ درخواست گزار انسان ہے اور رجسٹریشن فارم بھر رہا ہے۔

لاگ ان فارم کی تصویر آپ کی سہولت اور بہتر راہنمائی کے لیے یہاں چپکائی جا رہی ہے تاکہ آپ بہتر انداز میں اس تحریر کی مدد سے آن لائن لرننگ لائسنس حاصل کر سکیں۔ لاگ ان فارم تک رسائی کے لیے dlims.punjab.gov.pk/login پر کلک کریں۔

DLIMS PUNJA ONLINE LEARNER LICENSE LOGIN
DLIMS PUNJAB ONLINE LEARNER LICENSE LOGIN | Picture Courtesy or Photo Credits: DLIMS PUNJAB & PITB STAFF

ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن سسٹم یعنی DLIMS میں کامیابی کے ساتھ لاگ ان ہونے کے بعد اب اگلا مرحلہ لرننگ کی درخواست کو آن لائن کرنا ہے چلیں اب دیکھتے ہیں کہ درخواست کس طرح سے آن لائن ہو گی۔

Learner Driving License Online Apply لرنر کے لیے آن لائن اپلائے کریں

پنجاب ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں لاگ ان ہونے کے بعد اب آپ کے سامنے آپ کا اکائونٹ اوپن ہو چکا ہے۔ اس اکائونٹ کے ذریعہ سے Learner Driving License Online Apply ہو گا۔ چلیں دیکھتے ہیں اگلے مرحلے میں کس طرح سے درخواست آن لائن ہو سکے گی۔

اکائونٹ اوپن ہونے کے بعد سب سے پہلے آپ کو ایک فارم نظر آئے گا جس میں آپ کی جانب سے جمع کروائی جانے والے درخواستوں کی تفصیلات ظاہر ہوں گی۔ کیونکہ ابھی تک آپ نے کوئی بھی درخواست آن لائن نہیں کی اس لیے اس فارم کے تمام کالم خالی ہوں گے۔

دائیں جانب سب سے اوپر آپ کو اس شخص کا نام لکھا ہوا نظر آئے گا جس نے رجسٹریشن کے بعد DLIMS میں لاگ ان کیا ہے۔ اس نام پر کلک کرنے سے دو آپشن مزید کھل جائیں گے جن میں ایک لاگ آئوٹ یعنی درخواست جمع کروانے والے دیش بورڈ سے باہر نکل جائیں اور چینج پاس ورڈ یعنی خفیہ الفاظ بدل لیں، ہوں گے۔

دائیں جانب نام کے ساتھ ہی دو مختلف بٹن ملیں گے جن میں سے ایک لرننگ کو ری نیو کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور دوسرا New Learning یعنی نیا لرننگ لائسنس بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اگر تو آپ نے اس آن لائن لرننگ لائسنس بنوانے والے نظام سے پہلے دفتر جا کر لرننگ بنوائی ہے اور اب اکسپائر ہو چکی ہے تو پھر آپ Renew Learning والے بٹن پر کلک کر کے اپنا شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش درج کر کے تفصیلات دیکھ لیں اور ری نیو کا پروسس مکمل کریں بصورت دیگر نیا لرنر بنانے کے لیے New Learner کے بٹن پر کلک کریں۔

DLIMS PUNJA ONLINE LEARNER LICENSE DASHBOARD 1
DLIMS PUNJA ONLINE LEARNER LICENSE DASHBOARD 1| Picture Courtesy or Photo Credits: DLIMS PUNJAB & PITB STAFF

Near Learner کے بٹن پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے نئی لرننگ بنانے کے لیے درخواست فارم کھل جائے گا۔ یہی وہ درخواست فارم ہے جس کی مدد سے آپ آن لائن لرننگ لائسنس بنانے کے لیے درخواست جمع کروائیں گے۔ اس فارم کو بھرنے کے لیے تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

آن لائن لرنر لائسنس کی درخواست جمع کروانے کے لیے بیادی کوائف کا سیکشن

DLIMS PUNJA ONLINE LEARNER LICENSE BASIC INFORMATION
DLIMS PUNJA ONLINE LEARNER LICENSE BASIC INFORMATION Picture Courtesy or Photo Credits: DLIMS PUNJAB & PITB STAFF
  1. شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے درست شناختی کارڈ نمبر درج کریں)
  2. نام (اس خانے میں شناختی کارڈ کے مطابق مکمل اور درست نام درج کریں)
  3. والد یا خاوند کا نام (مرد ہونے کی صورت میں شناختی کارڈ کے مطابق ولدیت اور خاتون ہونے کی صورت میں اگر شادی شدہ ہو تو شناختی کارڈ کے مطابق خاوند کا نام بصورت دیگر والد کا نام درج کریں)
  4. تاریخ پیدائش (تاریخ پیدائش کے اندراج کے لیے شناختی کارڈ کے مطابق سب سے پہلے سال پھر مہینہ اور پھر دن کا اندراج کریں درمیان میں ڈیش کا استعمال نہ کریں)
  5. فون نمبر (کوشش کریں ذاتی مبائل نمبر درج کریں جو کنورٹ بھی نہ ہو)
  6. ایمرجنسی فون نمبر (گھر کے کسی ایسے فرد کا نمبر درج کریں جو کسی بھی ایمرجنسی یا حادثہ کی صورت میں رابطہ میں لایا جا سکے)
  7. جینڈر یا جنس (مرد یا عورت یا پھر ٹرانس جینڈر جو بھی لاگو ہوتا ہے فہرست میں سے سلکٹ کریں)
  8. ہائٹ یعنی قد و قامت (اس خانے میں دی گئی لسٹ کے مطابق اپنے قد کی اونچائی درج کریں)
  9. شہری کی نوعیت ( اس خانے میں دی گئی لسٹ میں سے جو لاگو ہوتا ہے سلٹ کریں۔ سرکاری ملازم، فارمر یعنی کسان، کاروباری فرد، فوجی ملازمت، سول ملازم، پرائویٹ ملازم وغیرہ)
  10. واہیکل یعنی سواری کی نوعیت (اس خانے میں لسٹ میں سے آٹومیٹک یا مینول کا اندراج کریں یعنی آپ کس نوعیت کی سواری استعمال کرتے ہیں)
  11. نیشنیلٹی یعنی شہریت (اس خانے میں دی گئی لسٹ کے مطابق پاکستانی یا بیرون ملک شہری جو بھی لاگو ہوتا ہے سلیکٹ کریں)
  12. بلڈ گروپ یا خون کی قسم (درخواست گزار کا بلڈ گروپ درست درج کریں حادثہ ہونے کی صورت میں ممکن ہے کہ لائسنس پر تحریر بلڈ گروپ استعمال میں لایا جائے)
  13. جسمانی معذوری (جسمانی معذوری ہے یا نہیں لسٹ میں سے ہاں یا نا سلیٹ کریں)
  14. رہائش کا صوبہ سلیکٹ کریں
  15. رہائش کا ضلع سلیکٹ کریں
  16. مستقل ایڈریس یعنی پتہ درج کریں
  17. موجودہ اور مستقل پتہ ایک ہی ہونے کی صورت میں Same as above والے خانے میں کلک کریں بصورت دیگر موجودہ صوبہ پھر ضلع اور پتہ درج کریں (یاد رہے یہ آن لائن لرنر لائسنس سسٹم صرف پنجاب میں ہے اسی لیے پنجاب ہی فہرست میں ظاہر ہو گا)

آن لائن لرنر لائسنس کی درخواست جمع کروانے کے لیے سواری کی اقسام سلیکٹ کرنے کا سیکشن

DLIMS PUNJA ONLINE LEARNER LICENSE TYPE
DLIMS PUNJA ONLINE LEARNER LICENSE TYPE Picture Courtesy or Photo Credits: DLIMS PUNJAB & PITB STAFF

لارننگ لائسنس کی کیٹاگری (یہاں آپ کو دو طرح کے سیکشن دکھائی دیں گے ایک NON COMMERCIAL LICENSE CATEGORY اور دوسرا COMMERCIAL LICENSE CATEGORY یہاں پر آپ نے ایسی سواریاں سلیکٹ کرنی ہیں جن کے لیے آپ لرنر بنوانا چاہتے ہیں۔

ہر کیٹیگری کے لیے ابھی یعنی اس تحریر کو لکھتے وقت مبلغ 60روپے فیس مخصوص کی گئی ہے جو کسی بھی وقت حکومت کی طرف سے کم یا زیادہ کی جا سکتی ہے۔ خبر ہے کہ یہ فیس بڑھا کر ایک ہزار روپے تک کر دی جائے گی۔ لائسنس کی کیٹاگری سلیکٹ کرتے جائیں گے تو فیس ٹوٹل ہو کر آپ کے سامنے ظاہر ہوتی رہے گی)

آن لائن لرنر لائسنس کی درخواست جمع کروانے کے لیے کاغذات اپلوڈ کرنے کا سیکشن

اس سیکشن میں سب سے پہلے تصویر اپلوڈ کی جائے گی تصویر یہیں پر کھینچی بھی جا سکتی ہے مگر اس کے لیے کمپیوٹر میں کیمرا ہونا ضروری ہے۔ بہتر ہے کہ تصویر اپلوڈ کے بٹن پر کلک کر کے اپلوڈ کرنے کے لیے سلیکٹ کریں۔ یاد رہے تصویر سائڈ سے نہ ہو اور نا ہی چہرے پر ماسک موجود ہو سیدھی اور سامنے کی جانب ہونی چاہیے۔

اس کے بعد شناختی کارڈ کی دونوں اطراف کو باری باری دونوں ڈبوں پر کلک کر کے اپلوڈ کرنے کے لیے سلیکٹ کریں۔ آخر میں ایک مختصر سے سرٹیفیکیٹ یعنی بیان حلفی کے شروع میں کلک کر کے SUBMIT کا بٹن دبا دیں آپ کی لرننگ کی درخواست جمع کر لی جائے گی۔

DLIMS PUNJA ONLINE LEARNER LICENSE DOCUMENT UPLOAD
DLIMS PUNJA ONLINE LEARNER LICENSE DOCUMENT UPLOAD Picture Courtesy or Photo Credits: DLIMS PUNJAB & PITB STAFF

آن لائن لرنر لائسنس کی درخواست جمع کروانے کے لیے پی ایس آئی ڈی

مندرجہ بالا تمام مراحل مکمل اور درست کرنے کے بعد فارم کو SUBMIT کر دیا گیا ہے اب اس فارم یعنی درخواست کی فیس جمع کروانے کے لیے آن لائن چالان بنانا ہو گا۔ جدید نظام کی مدد سے آن لائن چالان کی جگہ اب PSID نے لے ہے۔

PSID دراصل Payment Slip Identity Number ہوتا ہے۔ یعنی فیس جمع کروانے کے لیے ایک ایسا آن لائن نمبر جاری کیا جاتا ہے جس کو استعمال کر کے انٹر نیٹ بینکنگ اور بینکنگ دونوں صورتوں میں فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔

آن لائن بینکنگ Online Banking کے علاوہ دوسرے Online Payment Gateways کو بھی استمعال کیا جا سکتا ہے جن میں سر فہرست ایزی پیسہ اور جیز کیش یا پھر نیا پے موجود ہیں.

درخواست فارم جمع کروانے کے بعد GENERATE PSID کا آپشن دیکھ کر کلیک کر لیں اس کے بعد آپ کے پاس APPLICATIONS میں آپ کی جمع کروائی گئی درخواست کا سٹیٹس اور تمام کوائف کے ساتھ ساتھ PSID بھی موجود ہو گا اور PSID کا سٹیٹس Un-Paid ہو گا۔

اب یہ 17 کے قریب نمبرز کو آپ اپنے پاس نوٹ کر لیں یا پھر یہیں سے پرنٹ کا آپشن لے کر PSID کو پرنٹ یا پی ڈی ایف کر کے پاس رکھیں اور یا تو نیشنل بینک کی یا کسی دیگر بنک برانچ میں جا کر فیس جمع کروا دیں یا پھر NET BANKING کی سہولت استعمال کر لیں۔

اگر ایزی پیسہ یا جیز کیش وغیرہ سے فیس جمع کروانی مقصود ہو تو سرکاری فیس جمع کروانے والے سیکشن میں جا کر وہاں PSID نمبر درج کریں متعلقہ فیس کی تفصیلات آپ کے ایزی پیسہ یا جیز کیش وغیرہ میں ظاہر ہونے لگ جائیں گی وہیں سے پیمنٹ جمع کروا دیں۔

فیس کی مد میں رقم جمع کروانے کی کچھ ہی دیر بعد آپ کے پاس DLMIS PUNJAB کے لاگن آکائونٹ میں APPLICATIONs میں PSID کا سٹیٹس PAID لکھا ہوا ظاہر ہونے لگ جائے گا اب آپ اپنے لرنگ لائسنس کو ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

Online Learner License یعنی آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی لرننگ بنوانے کے متعلق ضروری سوالات

آن لائن لرننگ بنوانے کے لیے ضروی کاغذات کون کون سے ہیں؟

پاسپورٹ سائز تصویر جس میں چہرہ صاف اور واضح ہو۔
اصلی شناختی کارڈ کی دونوں اطراف سکین شدہ تاکہ صاف پڑھی جا سکیں۔
میڈیکل سرٹیفیکیٹ جو سرکاری طور پر ملازمت کرنے والے میڈیکل ڈاکٹر سے دستخط شدہ ہو۔ یہ سرٹیفیکیٹ اس صورت میں درکار ہو گا جب درخواست گزار کی عمر 50 سال سے زیادہ ہو۔

Online Learner License کی درخواست کس طرح جمع کروائیں؟

سب سے پہلے DLIMS PUNJAB کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کریں۔
DLIMS PUNJAB کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے بعد لاگ ان کریں۔
نیا لرنر لائسنس بنوانے کے لیے New Learner پر کلک کر کے درخواست فارم بھریں۔
لرنر لائسنس کی کیٹاگری سلیکٹ کریں (موٹر کار، موٹر سائیکل، ایل ٹی وی لائسنس، ایچ ٹی وی لائسنس وغیرہ)
تمام ضروری کاغذات اپلوڈ کریں۔
پی ایس آئی ڈی جنریٹ کریں۔
فیس جمع کروائیں اور لرنر لائسنس ڈائونلوڈ کر کے پرنٹ لے لیں۔

Online Learner License کی درخواست جمع کروانے کی فیس کتنی ہے؟

ابھی تک تو تمام کیٹاگریز میں ہر ایک کیٹاگری کے لیے مبلغ 60 روپے فیس مقرر کی گئی ہے لیکن 2024 میں یہ فیس 1000 روپے تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔ حکومت کسی بھی وقت فیس میں تبدیلی کر سکتی ہے۔

Online Learner License کے لیے فیس کیسے جمع کروائی جائے؟

آن لائن لرنر لائسنس کی فیس جمع کروانے کے لیے DLIMS اکائونٹ سے جاری ہونے والا PSID نمبر فیس جمع کروانے کے لیے چالان نمبر تصور کیا جاتا ہے۔
آن لائن بینکنگ کے لیے BANK APPLICATION کے ذریعہ یا پھر ایزی پیسہ اور جیز کیش میں حکومتی فیس کے سیکشن میں جا کر پی ایس آئی ڈی درج کرنے کے بعد فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بینک جا کر بھی PSID بتا کر فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔

Learner License کیسے حاصل ہو گا؟

DLIMS پر رجسٹریشن کے بعد درخواست جمع کروائیں اس کے بعد PSID کے ذریعہ فیس جمع کروائیں۔ فیس جمع کروانے کے بعد DLIMS کے ہی لاگ ان اکائونٹ میں لرنر لائسنس کی ڈیجیٹل کاپی دستیاب ہو جائے گی اسے ڈائون لوڈ کر کے اس کا پرنٹ حاصل کر لیں۔

امید کرتا ہوں آپ کو میری یہ تحریر جو Online Learner License یعنی لرنر لائسنس جو کہ ڈرائیونگ لائسنس سے قبل بنانا ضروری ہوتا ہے کے بارے میں ہے پسند آئی ہو گی ۔ یہ تحریر DLIMS PUNJAB کی جانب سے ایک نئی سہولت کے بارے میں بہتریں تفصیلات پر مببنی ہے۔

اگر آپ کو ہماری یہ تحریر پسند آئی تو ضرور کمنٹس میں تحریر کریں۔ اس کے علاوہ میں آپ کے سوالات کے جوابات بھی تحریر کرتا رہتا ہوں اگر کوئی سوال ہو تو کمنٹ باکس میں ہی پوچھ سکتے ہیں۔

اس تحریر پر ریٹنگ کیجے

ریٹنگ 2 / 5. 1

سید حسن

بتانے کو تو لوگ علم کا پہاڑ بھی بتاتے ہیں مگر میرا مختصر سا تعارف بس اتنا ہے کہ قلمی نام سید حسن، تعلق پاکستان، پنجاب سے ہے۔ کمپیوٹر پروگرامنگ اور بلاگنگ سے کافی پرانی شناسائی ہے اور کمپیوٹر کے علوم میں طالب علم کی حیثیت سے ابھی تک صرف ماسٹر تک کی تعلیم حاصل کر سکا ہوں۔ www.urdumea.com کو میری کم علمی کا ایک ثبوت سمجھیں اس کے علاوہ www.syedhassan.online بھی ایک اور ناکام کوشش ہے۔ پڑھا لکھا نہیں ہوں مگر کم پڑھ ہوں اور پڑھنے لکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ اگر میری یہ کوششیں آپ کی نظروں کے سامنے ہیں تو امید کرتا ہوں کہ آپ کی علمی طبیعت پر ناگوار نہیں ہوں گیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Discover more from Urdumea.com

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading