Artificial Intelligence Meaning in Urdu – اردو ڈکشنری
English to Urdu Dictionary کے مطابق Artificial Intelligence کو "مصنوعی ذہانت” بھی کہا اور لکھا جاتا ہے۔ اردو ڈکشنری میں مصنوعی ذہانت کی تفصیلات کے مطابق مصنوعی ذہانت سے مراد ایسی ذہانت ہے جو کسی مشین کو انسان کمپیوٹر پروگرام کی مدد سے دے کر انسانوں کی طرح کام لے سکتا ہو یعنی Artificial Intelligence "کمپیوٹر سے انسانوں کی طرح کام لینا”
Artificial Intelligence Meaning in Urdu
Meaning in Urdu | English Word | Synonyms For Artificial Intelligence |
"مصنوعی ذہانت” "کمپیوٹر سے انسانی دماغ کا کام لینا" | Artificial Intelligence noun abbreviation (AI) | False Bogus Un-Real Specious Fabricated |
Artificial Intelligence
The study of how to produce machines that have some of the qualities that the human mind has, such as the ability to understand language, recognize pictures, solve problems, and learn
https://dictionary.cambridge.org/dictionary/english-urdu/artificial-intelligence
ایک ایسا علم یا تعلیم جس کی مدد سے مشین میں کچھ ایسی خصوصیات پیدا کی جا سکیں جن کی مدد سے مشین انسانی ذہن کی طرح سوچنے کی صلاحیت حاصل کر لے یعنی زبان کو سمجھ سکے، زبان کو سمجھ کر اس کا جواب دے سکے، مسائل کا حل تلاش کر سکے، اور مزید سیکھنے کا عمل جاری رکھ سکے۔
مصنوعی ذہانت یا Artificial Intelligence کیا ہے
“Artificial Intelligence ایک ایسا علم اور عمل ہے جس کی مدد سے کمپیوٹر یا کمپیوٹر بیسڈ روبوٹس کو انسانوں کی طرح کام کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے یعنی یہ انسانوں کی طرح سن سکتے ہیں بول سکتے ہیں اور ذہن استعمال کر سکتے ہیں۔ Artificial Intelligence میں آئے دن تجربات کیے جا رہے ہیں اور اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے روبوٹس یا بوٹس بہت تیزی سے انسانوں کی طرح سیکھنے، سمجھنے اور جواب دینے کے قابل ہوتے جا رہے ہیں۔ اس عمل کو Self Learning کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہاہت کے ذریعہ سے مشین کو جذبات سمجنے اور جذبات کی عکاسی کرنے کے قابل بھی بنایا جا چکا ہے۔“
مصنوعی ذہانت کے بارے میں مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے اس ربط پر کلک کریں آرٹیفیشل انٹیلیجنس