اردو ڈکشنری

Robot Meaning in Urdu – روبوٹ معنی

1
(1)
Robot Meaning in Urdu
Robot Meaning in Urdu

Robot Meaning in Urdu کے معنی اس کی تفصیل اس کا استعمال, جدید دور کے روبوٹ کے بارے میں معلومات اور انکشافات کے بارے میں ایک مختصر مگر انتہائی اہم تحریر۔

اکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق Robot [rəʊbɒt] انسانوں کی طرح نظر آنے والی ایک مشین ہے جو کہ انسانوں کی طرح کسی حد تک کام کرنے کی صلاحیت رکتھی ہے۔ یعنی خودکار انداز میں کام کرنے کے قابل ہوتی ہے۔

روبوٹ – Robot [rəʊbɒt]

(especially in science fiction) A machine Resembling a human being and able to Replicate certain human movements and functions automatically

Robot Meaning in Urdu

ROBOT

[روبوٹ]

Robot کے اردو معنی: خودکار انداز میں کام کرنے والی مشین۔ مصنوعی ذہانت رکھنے والی مشین جو کسی حد تک انسانوں کی طرح کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ کمپیوٹر پروگرام کی مدد سے بنائی جانی والی ایسی مشین جو انسان کی طرح نظر آتی ہو۔

خاص طور پر سائنس میں استعمال ہونے والا لفظ ہے۔ انگریزی زبان سے اردو میں اردو الفاظ کے ساتھ داخل ہوا۔

روبوٹ لفظ کے معنی اور تعریف

روبوٹ دراصل مشین کی ایک قسم ہے جس کو کمپیوٹر پروگرام کی مدد سے اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ مشکل کاموں کو بھی آسانی کے ساتھ خودکار انداز میں سر انجام دے سکے۔ ربوٹ صرف فیزیکل مشین ہی کو نہیں کہا جاتا بلکہ روبوٹ کمپیوٹر وغیرہ میں کام کرنے والے سافٹ ویئرز کو بھی کہا جا سکتا ہے۔

جیسا کہ ہم پہلے Robot Meanings in Urdu کی ذیل میں پڑھ چکے ہیں کہ کوئی ایسی مشین جو کہ خودکار انداز میں کسی خاص کمپیوٹر پروگرام یا ہدایات کی مدد سے کوئی کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو وہ روبوٹ کہلاتی ہے۔

اس کے علاوہ ایک روبوٹ مشین Robot Machine کو کسی ریموٹ کی مدد سے بھی ہدایات دی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ روبوٹ مشین کے اندر بھی کنٹرول کرنے والے پروگرام محفوظ کیے جا سکتے ہیں جو کہ کسی بھی روبوٹ مشین کو خود سے کام کرنے اور ایکٹیویٹ کرنے کی ہدایات دیتے ہیں۔

بہت پہلے جب روبوٹ کی تخلیق کے بارے میں سوچا گیا تو شاید اس وقت انسانوں نے اپنے ہی جیسا کوئی انسان اپنے ہاتھوں سے بنانے کا فیصلہ کیا ہو۔

شاید اس خواہش نے آج انسان کو اپنے جیسے جدید روبوٹس بنانے کی صلاحیت بخشی ہو۔ یعنی ہم کسی حد تک یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ روبوٹس انسانوں کی ہی شکل کو انسانوں نے دھاتوں اور دیگر اشیا سے ملا کر بنانے کی کوشش کی ہے۔

روبوٹ کی اقسام Robot Machine

روبوٹ لفظ کے معنی چونکہ بہت وسعت رکھتے ہیں اس لیے ہم Robot Meaning in Urdu کے زمرہ میں اگر روبوٹ مشین کے بارے میں تفصیلات تحریر نہ کریں تو Robot لفظ کے Meanings اردو میں شاید درست انداز میں سمجھنا انتہائی مشکل ہو سکتا ہے۔

بنیادی طور پر روبوٹس کی دو اقسام ہیں جن میں ایک Autonomous Robot ہے اور دوسری Semi-Autonomous Robot کہلاتی ہے۔

Autonomous Robot کسے کہتے ہیں

روبوٹس کی ایک ایسی قسم ہے جو کہ کسی بھی انسان کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے بغیر خودکار انداز میں کام کرنے کی قابلیت رکھتا ہے۔ اس قسم کے روبوٹس کے متعلق ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ روبوٹ خود سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خودکار انداز میں مصنوعی ذہانت کے ساتھ کام کرنے والی مشینوں پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے حوالے سے آپ ہماری دیگر تحریریں بھی پڑھ سکتے ہیں جن میں اہم تحریریں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کیا ہے – Artificial Intelligence In Urdu اور اس کے علاوہ Advantages and Disadvantages of Artificial Intelligence – مصنوعی ذہانت کے فوائد اور نقصانات ہیں جو آپ کو ضرور پڑھنی چاہیے۔

Semi-Autonomous Robot کیا ہے

روبوٹ مشین کی یہ قسم کسی نا کسی صورت میں بیرونی عوامل پر انحصار کر رہی ہوتی ہے اور اس قسم کے روبوٹس کو خاص قسم کی ہدایات دی جانی ضروری ہوتی ہیں. مثال کہ طور پر اس طرح کے روبوٹس کو ریموٹ کنٹرول سسٹم کی مدد سے چلایا جاتا ہے۔ یعنی ہدایات دی جاتی رہتی ہیں جیسا کہ ایک ریموٹ کنٹرول گاڑی جو خودکار انداز میں کام تو کرتی ہے مگر ہدایات لے کر۔ اس قسم کے روبوٹس میں مصنوعی ذہانت نہیں ہوتی۔

دنیا کا سب سے پہلا روبوٹ

Autonomous Robots کی قسم میں دنیا کا سب سے پہلا روبوٹ 1940 میں تخلیق کیا گیا۔ یہ روبوٹ گیری والٹر W. Grey Walter نام کے ایک شخص نے بنایا تھا۔ یہ تاریخ کا پہلا روبوٹ تھا جس کو اس طرح سے پروگرام کیا گیا تھا کہ یہ روبوٹ سوچ سکے اور خودکار انداز میں کام کر سکتے۔

اس روبوٹ نے تہلکہ مچا دیا اور سائنس کی دنیا میں مستقبل کے لیے نئے راستے کھول دیے۔ یہی وہ تاریخ تھی جس کے بعد انسان نے روبوٹس کے معاملے میں تیزی سے کامیابیاں حاصل کرنی شروع کر دیں۔

ایلمر اور ایلسی روبوٹس دنیا کے پہلے دو روبوٹس

Elmer and Elsie (ELectro Mechanical Robot, Light-Sensitive) دو ایسے روبوٹس تھے جو کہ 1940 میں تیار کیے گئے یہ روبوٹس روشنی کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ یہ روبوٹس پرانی گھڑی اور سرپلس مٹریل سے تخلیق دیے گئے۔ Elmer and Elsie

دنیا کے جدید ترین روبوٹس

زمانہ قدیم میں Robots Meaning in Urdu کچھ اور نوعیت کا تھا یعنی اس زمانہ کے روبوٹس کے معنی کچھ اور تھے کیونکہ لفظ روبوٹ Robot نے ترقی نہ کی تھی۔ جوں جوں وقت گزرتا گیا اس Robot Meaning بدلتے چلے گئے یعنی اب اس زمانہ میں اگر ہم روبوٹ لفظ کا استعمال کریں تو ہمارے ذہن میں مستقبل میں آنے والے جدید ترین روبوٹس آتے ہیں۔

یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ Robot Meanings بدلتے جا رہے ہیں۔ ہر دور میں اس لفظ کے معنی کچھ نئی سوچ اور جدید مطلب لے کر آتی جا رہی ہے۔

موجودہ دور میں Robot Meanings in Urdu کے بارے میں اگر سوچا جائے تو اس لفظ کا مطب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایسی مشینیں جو خودکار انداز میں ہر وہ کام کرنے کے قابل ہوں گی جو انسان کر سکتے ہیں۔ اور ان روبوٹس میں انسانوں کی طرح کمزوریاں بھی نہیں ہوں گی۔

Robot Meanings in Urdu جدید دور میں۔

جدید دور کے حوالے سے Robot کے Meanings اپنے اندر بہت گہرائی اور بہت جدت رکھتے ہیں۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ:

روبوٹ ایسی مشین ہے جو کہ مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے خودکار انداز میں انسانوں کی جگہ رات دن کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ روبوٹ Self Learning پروسس کو استعمال کرتے ہوئے خود کو تعلیم یافتہ کرتے جاتے ہیں اور انسانی دماغ کی طرح چیزوں کو سوچ سمجھ کر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مصنوعی ذہانت کے فوائد اور نقصانات کے حوالے سے ہماری ویب سائٹ کے ایک زمرہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں ایک تحریر Advantages and Disadvantages of Artificial Intelligence – مصنوعی ذہانت کے فوائد اور نقصانات شائع کی جا چکی ہے جس کو پڑھ کر آپ کو بہت سی اہم معلومات حاصل ہوں گی۔

اس تحریر پر ریٹنگ کیجے

ریٹنگ 1 / 5. 1

سید حسن

بتانے کو تو لوگ علم کا پہاڑ بھی بتاتے ہیں مگر میرا مختصر سا تعارف بس اتنا ہے کہ قلمی نام سید حسن، تعلق پاکستان، پنجاب سے ہے۔ کمپیوٹر پروگرامنگ اور بلاگنگ سے کافی پرانی شناسائی ہے اور کمپیوٹر کے علوم میں طالب علم کی حیثیت سے ابھی تک صرف ماسٹر تک کی تعلیم حاصل کر سکا ہوں۔ www.urdumea.com کو میری کم علمی کا ایک ثبوت سمجھیں اس کے علاوہ www.syedhassan.online بھی ایک اور ناکام کوشش ہے۔ پڑھا لکھا نہیں ہوں مگر کم پڑھ ہوں اور پڑھنے لکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ اگر میری یہ کوششیں آپ کی نظروں کے سامنے ہیں تو امید کرتا ہوں کہ آپ کی علمی طبیعت پر ناگوار نہیں ہوں گیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Discover more from Urdumea.com

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading