دلچسپ و عجیب

Famous belly Dancer Fifi Abdou – مشہور زمانہ بیلی ڈانسر

5
(1)

Fifi abdou belly dancer دنیا کی مشہور رقاصہ کا ایک واقعہ . فیفی عبدو کی عمر 70 سال کے قریب ہو چکی فیفی نے رقص کی تاریخ رقم کی مگر…

Fifi abdou بیلی ڈانسر 26 اپریل1953 کو مصر میں پیدا ہوئی. یہ اپنے وقت کی مشہور زمانہ بیلی ڈانسر رہی اس کے والد پولیس میں ملازم تھے اور فیفی 11 کے قریب بہن بھائی تھے.

‏یہ فیفی عبدو کی ایک نایاب تصویر ہے.

Rear picture of Fifi Abdou - فیفی عبدو
Fifi abdou | فیفی رقاصہ

 1998 کی بات ھے، مصر میں مشہور ڈانسر فیفی عبدو کا طوطی بولتا تھا،حکومتی ایوانوں سے بزنس کلاس تک سب فیفی کے ٹھمکوں کی زد میں تھے۔

قاہرہ کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں اپنے جلوے دکھانے کے بعد فیفی نے شراب پینے کیلئے بار کا رخ کیا

 ،شراب زیادہ پینے کی وجہ سے وہ اپنے ہوش کھو بیٹھی اور بار میں ہنگامہ کھڑا کر دیا،

 ہوٹل میں وی آئی پیز کی سکیورٹی پر مامور پولیس آفیسر فوراً  وہاں پہنچ گیا

آفیسر نے بڑے مودبانہ انداز میں فیفی سے کہا کہ آپ ایک مشہور شخصیت ہیں اس طرح کی حرکتیں آپ کو زیب نہیں دیتی۔

یہ آفیسر خوش مزاجی اور خوش اخلاقی کیلئے مشہور تھا اس ہوٹل میں قیام کرنے والی اہم شخصیات انہیں پسند کرتی تھیں،

وہ ایک فرض شناس آفیسر تھے۔

فیفی کو پولیس آفیسر کی مداخلت پسند نہ آئی اس نے نشے کی حالت میں ھی اعلیٰ  ایوانوں کا نمبر گھمایا اور پولیس آفیسر کا کہیں دور تبادلہ کروا دیا۔

اگلی شام جب فیفی کا نشہ اترا اس نے ہوٹل انتظامیہ سے پولیس آفیسر کے متعلق پوچھا اسے بتایا گیا کہ آپ نے اس کا تبادلہ کروا دیا ھے

 فیفی نے فون گھمایا سرکار نے پولیس آفیسر کو واپس ہوٹل رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔ 

اس بات پر اس پولیس آفیسر نے پولیس کے محکمے کو اپنا استعفیٰ  پیش کر دیا۔ 

ان دنوں وجدی صالح وزیر ہوتے تھے وزیر نے حیرت سے پولیس آفیسر سے پوچھا 

کہ اس ہوٹل میں ڈیوٹی کرنے کیلئے پولیس آفیسر بڑی بڑی سفارشیں کرواتے ہیں آپ کو دوسرا موقع ملا لیکن آپ استعفیٰ  پیش کر رھے ہیں؟

پولیس آفیسر نے تاریخی جواب دیا۔

"جس ملک میں ایک شرابی عورت کے اشارے پر ٹرانسفر اور ایک رقاصہ کے حکم پر واپسی ھو اس ملک میں کسی غیرت مند کا رہنا عار اور عیب ھے” ۔

چند ماہ بعد اس آفیسر نے مصر ھی چھوڑ دیا

"بشک اللہ بہتر جانتا ہے اور یہ تحریر سوشل میڈیا سے حاصل کی گئی”

اس تحریر پر ریٹنگ کیجے

ریٹنگ 5 / 5. 1

سید حسن

بتانے کو تو لوگ علم کا پہاڑ بھی بتاتے ہیں مگر میرا مختصر سا تعارف بس اتنا ہے کہ قلمی نام سید حسن، تعلق پاکستان، پنجاب سے ہے۔ کمپیوٹر پروگرامنگ اور بلاگنگ سے کافی پرانی شناسائی ہے اور کمپیوٹر کے علوم میں طالب علم کی حیثیت سے ابھی تک صرف ماسٹر تک کی تعلیم حاصل کر سکا ہوں۔ www.urdumea.com کو میری کم علمی کا ایک ثبوت سمجھیں اس کے علاوہ www.syedhassan.online بھی ایک اور ناکام کوشش ہے۔ پڑھا لکھا نہیں ہوں مگر کم پڑھ ہوں اور پڑھنے لکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ اگر میری یہ کوششیں آپ کی نظروں کے سامنے ہیں تو امید کرتا ہوں کہ آپ کی علمی طبیعت پر ناگوار نہیں ہوں گیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Discover more from Urdumea.com

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading