بتاؤ کون کہتا ہے محبت بس کہانی ہے | Urdu Sad Poetry
انٹر نیٹ پر آوارہ گردی کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ آج انٹر نیٹ پر Urdu Sad Poetry کے متعلق سرچ کرتےہوئے محبت کے بارے میں ایک غزل ملی جو مجھے بہت پسند آئی اس غزل کو میں آپ سب کے ساتھ بھی شیئر کرنا چاہتا ہوں۔
محبت کے بارے میں یہ غزل اس لیے بھی پسند آئی کہ یہ موجودہ دور میں موجود محبت کے بارے میں عام خیالات سے تھوڑی مختلف ہے اور اس میں محبت کے بارے میں جو کچھ کہا گیا وہ حقیقت کے قریب محسوس ہوتا ہے۔ کسی نے کیا خوب کہا تھا کہ :-
اس شعر کا شاعر تو مجھ یاد نہیں لیکن اس شعر میں موجود خیال بہت خوبصورت ہے اور ایک حقیقت ہے کہ محبت ایک ایسا احساس ہے جس کو محسوس تو کیا جاتا ہے مگر اسے بیان کرنے کے لیے پوری دنیا کے الفاظ اور تحریں کم پڑ جاتی ہیں۔
بتاؤ کون کہتا ہے محبت بس کہانی ہے | Urdu Sad Poetry
بتاؤ کون کہتا ہے محبت بس کہانی ہے
محبت تو صحیفہ ہے، محبت آسمانی ہے
محبت کو خدارا تم، کبھی بھی جھوٹ نہ سمجھو
محبت معجزہ ہے معجزوں کی ترجمانی ہے
محبت پھول کی خوشبو محبت تتلیوں کا رنگ
محبت پربتوں کی، جھیل کا شفاف پانی ہے
محبت اک ستارہ ہے، وفا کا استعارہ ہے
محبت سیپ کا موتی، ہجر کی بیکرانی ہے
زمیں والے بتاؤ کس طرح سمجھیں محبت کو
محبت تو زمیں پر آسمانوں کی نشانی ہے
محبت روشنی ہے، رنگ ہے، خوش بو ہے نغمہ ہے
محبت اڑتا پنچھی ہے، محبت بہتا پانی ہے
محبت ماؤں کا آنچل، محبت باپ کی شفقت
محبت ہر جگہ ہر پل، خدا کا نقش ثانی ہے
محبت بہن کی الفت، محبت بھائی کی چاہت
محبت کھیلتا بچہ ہے، اور چڑھتی جوانی ہے
محبت حق کا کلمہ ہے، محبت چاشنی من کی
محبت روح کا مرہم، دلوں کی حکمرانی ہے
محبت تو از سے ہے، محبت تا ابد ہو گی
محبت تو آفاقی ہے، زمانی نہ مکانی ہے
فنا ہو جائے گی دنیا، فنا ہو جائیں گے ہم تم
فقط باقی محبت ہے، محبت جاودانی ہے