آرٹیفشل انٹیلیجنسسائنس و ٹیکنالوجی

کیا آپ جانتے ہیں | How to use ChatGPT in Pakistan

1.3
(3)
How to use ChatGPT in Pakistan
How to use ChatGPT in Pakistan

السلام علیکم امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے "اردو میں ڈاٹ کام” پر ایک نئی تحریر کے ساتھ خوش آمدید آج کی تحریر میں ہم پڑھیں گے کہ How to use ChatGPT in Pakistan یعنی چیٹ جی پی ٹی کو پاکستان میں کس طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس سے قبل "AI” یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے زمرہ میں ہم نے ایک اور عنوان "What is ChatGPT in Urdu” یعنی چیٹ جی پی ٹی کیا ہے اور کس طرح سے کام کرتا ہے پر تحریر پبلش کی تھی۔

مذکورہ بالا تحریر میں ہم نے چیٹ جی پی ٹی کی ساخت اس کے بنانے والی کمپنی اس کے استعمال کے حوالے سے خامیاں اور فوائد پر بات کی اس کے علاوہ چیٹ جی پی ٹی جس کو Open-AI نے تخلیق کیا کے بارے میں بھی پڑھا۔ زیر نظر تحریر بھی اسی تحریر کا ایک حصہ ہے اس تحریر میں ہم دیکھیں گے کہ چیٹ جی پی ٹی کو پاکستان میں کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے اور کن کن مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ نے What is ChatGPT in Urdu کے عنوان سے مذکورہ بالا تحریر نہیں پڑھی تو ضرور پڑھیں تاکہ زیر نظر تحریر سے آپ بہتر طور پر مستفید ہو سکیں۔

How to use ChatGPT in Pakistan – پاکستان میں چیٹ جی پی ٹی کا استعمال

چیٹ جی پی ٹی جدید دور کی ایجادات میں منفرد تو نہیں مگر اہم ایجاد ہے یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ سابقہ ایجادات کی ایک بہتریں صورت ہے جو اس وقت اس دور میں استعمال کی جا رہی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستگی کو کافی عرصہ ہوا مجھے یاد ہے کہ آج سے بہت سال پہلے بھی ایسے بوٹ موجود تھے جن کے ساتھ چیٹ کی جا سکتی تھی ۔ کسی زمانہ میں Yahoo Messengerوغیرہ بہت استعمال کیے جاتے تھے اس کے علاوہ PalTalk اور MIRC وغیرہ بھی مشہور تھے اور انہی میں سے کئی ایسے تھے جن کے چیٹ بوٹ بھی دستیاب تھے۔

دنیا کا سب سے پہلا چیٹ بوٹ ELIZA the first chatbot in 1994

انٹر نیٹ پر سرچ کرنے کے دوران میری معلومات میں یہ بات بھی آئی کہ 1994 کی دہائی میں ELIZA نام کا چیٹ بوٹ تھا جس کو دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ بھی جانا جاتا ہے۔ اس چیٹ بوٹ کو Joseph Weizenbaum at Massachusetts Institute of Technology (MIT) نے پیدا کیا۔ اس کے بعد کمپیوٹر سائنس کی دنیا میں نئے نئے چیٹ بوٹ متعارف ہوتے گئے اور اس وقت دنیا چیٹ بوٹس کی مدد سے بہت ساری معلومات اور کام کروانے میں مہارت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

زیر نظر تحریر میں ہم چیٹ جی پی ٹی یعنی ChatGPT کے استعمال پر گفتگو کریں گے۔ چیٹ جی پی ٹی کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے کس طرح ہم اپنی آسانی کے لیے کام کروا سکتے ہیں۔انسانوں کو آنلائن پیسے کمانے کے لیے بھی بہت سے سہولتیں دیتا ہے۔

ChatGPT فری ریسرچ پریویو کا استعمال

اوپن اے آئی یعنی چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی نے ChatGPT-3 کو ریسرچ کرنے اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے اولائن مفت میں آنلائن کیا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی 3 کے ریسرچ پریویو کی مدد سے آپ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کر سکتے ہیں چیٹ جی پی ٹی اور استعمال کرنے کے لیے ذیل میں دیئے گئے طریقہ کار کو دیکھیں :-

  • سب سے پہلے اوپن اے آئی کی ویب سائٹ کا سب ڈومین یعنی chat.openai.com کھولیں.
  • chat.openai.com کو بروئزر میں کھولنے کے بعد آپ چیٹ جی پی ٹی کے اونلائن ورژن تک پہنچ جائیں گے.
  • اس ویب سائٹ پر آپ کو دو آپشن ملیں گے جن میں ایک ChatGPT Login ملے گا اور دوسرا ChatGPT Signup ملے گا.
  • chatGPT کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اس چیٹ جی پی ٹی کی ویب سائٹ پر اپنا اکائونٹ بنانا پڑے گا.
  • چیٹ جی پی ٹی پر آپ چار طرح سے اکائونٹ بنا سکتے ہیں جن میں ایک گوگل کی آئی ڈی یعنی پہلے سے بنے ہوئے جی میل اکائونٹ کی مدد سے اکائونٹ بنانے کا آپشن ہے اس کے علاوہ آپ اپنی ای میل کو لگا کر بھی اکائونٹ بنا سکتے ہیں مزید اگر آپ چاہیں تو ایپل آئی ڈی یا مائرو سافت کی ای میل آئی ڈی کو بھی استعمال کر سکتے ہیں.
  • بہتر ہو گا کہ پہلے سے بنے ہوئے ای میل اور اسی کے پاسورڈ سے چیٹ جی پی ٹی کو کونیکٹ کرنے کی بجائے ای میل آئی ڈی بطور یوزر نیم اور پاسورڈ اپنی مرضی کا تجویز کر کے اکائونٹ بنائیں.
  • اس ویب سائٹ پر اکائونٹ بنانے کے بعد آپ کو ویلکم اور ویریفیکشن کا ای میل موصول ہو گا جس پر ویریفکیشن کرنے کے بعد آپ چیٹ جی پی ٹی سرور پر لاگ ان کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
  • چیٹ جی پی ٹی سرور پر لاگ ان ہونے کے بعد آپ کو چیٹ جی پی ٹی سرور کی جانب سے پیغام موصول ہو گا جس میں صاف تحریر ہوگا کہ چیٹ جی پی ٹی پر ایسی معلومات شیئر نہ کریں جو کسی بھی ادارے یا کسی ملک و قوم کے حوالے سے حساس گردانی جاتی ہوں کیونکہ سرور آپ کی چیٹ ہسٹری بناتا ہے اور اسے ریویو بھی کرتا ہے تاکہ چیٹ جی پی ٹی کو مزید معلوماتی بنایا جا سکے۔

مندرجہ بالا طریقہ سے آپ چیٹ جی پی ٹی کے سرور پر اکائونٹ بنا سکتے ہیں جو کہ مفت ہے اور ریسرچ مقاصد کے لیے استعمال کریا جاتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی پر اکائونٹ بنانے کے بعد آپ کو پرامٹ ونڈو ملے گا جس میں آپ کسی بھی طرح کا سوال لکھ کر جواب طلب کر سکتے ہیں۔

ChatGPT Prompt Engineering کیا ہے کیسے کی جائے

چیٹ بوٹ سے گفتگو کرنا بھی ایک فن ہے اس گفتگو کو Prompt Engineering بھی کہا جاتا ہے۔ یعنی آپ چیٹ جی پی ٹی سے کچھ بھی پوچھنے کے لیے پہلے اسی ذہنی بلکہ مشینی طور پر تیار کرتے ہیں اور اس کے بعد اپنا سوال اسے بتاتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے چیٹ جی پی ٹی سے کسی ملک کی تاریخ کے بارے میں سوال کرنا ہے یا پھر کمپیوٹر کا کوئی پروگرام تحریر کروانا ہے تو سب سے پہلے آپ کو چیٹ جی پی ٹی سے اس انداز میں گفتگو کرنی چاہیے کہ وہ خود کو تیار کر لے کہ سوال کس نوعیت کا پوچھا جانے والا ہے۔ وکی پیڈیا کے مطابق پرامپٹ انجینئرنگ ہے کہ :-

Prompt engineering, primarily used in communication with a text-to-text model and text-to-image model, is the process of structuring text that can be interpreted and understood by a generative AI model.[1][2] Prompt engineering is enabled by in-context learning, defined as a model’s ability to temporarily learn from prompts. The ability for in-context learning is an emergent ability[3] of large language models.

Prompt Engineering – Wikipedia

یعنی کہ ChatGPT کے ساتھ گفتگو کرنے کے لیے پرامٹ پر لکھی جانے والے تحریر کا علم ہے جو کہ Generative AI Model کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے اور یہ نظام پوچھے جانے والے سوالات کو بہتر انداز میں بیان کرنے کے لیے خود کو تیار کر لیتا ہے۔

اگر ہم نے چیٹ جی پی ٹی سے SEO Friendly Article لکھوانا ہو تو سب سے پہلے ہم یہ پرامٹ دے سکتے ہیں "hi ChatGPT act as SEO Content Writer” اس پرامٹ کے لکھنے سے چیٹ جی پی ٹی کو یہ سمجھنے میں آسانی ہو سکتی ہے کہ مجھ سے گفتگو کرنے والا کیا پوچھنا چاہتا ہے اور اس حوالے سے چیٹ جی پی ٹی ڈیٹا سٹرکچر تخلیق کر لیتا ہے۔

ChatGPT کی سائٹ کا انٹرفیس اور پرامپٹ کی جگہ

چیٹ جی پی ٹی کی ویب سائٹ کا انٹر فیس اور پرامپٹ انپٹ کرنے کی جگہ کے بارے میں جاننے کے لیے نیچے دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیں۔

How to use ChatGPT in Pakistan
How to use ChatGPT in Pakistan

چیٹ جی پی ٹی کے انٹرفیس کی اس تصویر میں سرخ نشانات اور نمبر لگائے گئے ہیں سب سے پہلے نمبر یعنی نمبر 1 پر موجود جگہ پرامپٹ کی جگہ ہے جہاں آپ اپنی مرضی سے سوال درج کر سکتے ہیں اسی جگہ تھوڑا اوپر چیٹ جی پی ٹی آپ کو سوالات کے جوابات تحریر کر کے دے گا۔

اسی تصویر میں مقام نمبر 2 پر ChatGPT-3.5 لکھا ہے جس سے ظاہر ہے کہ آپ اس وقت چیٹ جی پی ٹی کا 3.5 ورژن استعمال کر رہے ہیں جو کہ ریسرچ کے لیے مفت فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ بائیں ہاتھ کی طرف مقام 3 ہے جہان سے آپ نئی چیٹ شروع کر سکتے ہیں مقام 4 پر آپ کے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات محفوظ ہوتے رہتے ہیں۔ مقام نمبر 5 ChatGPT-4 دراصل چیٹ جی پی ٹی کا ورژن چار ہے جو کہ 3 کی مثبت بہت زیادہ تیرزی سے سوالات کے جوابات دینے کے قابل ہے۔

ChatGPT کے متعلق ایک بات ذہن میں رکھیں

ایک بات ذہن میں رکھیں کہ چیٹ جی پی ٹی سے پوچھے جانے والے سوالات بہت سادہ بھی ہو سکتے ہیں اور بہت ہی پیچیدہ بھی جیسے کہ ریاضی کے مسائل اور ان کے حل کاروباری سطح پر قیمتوں کی ضرب تقسیم وغیرہ یا بہت پیچیدہ سائنسی سوالات اس لیے جواب دیتے وقت سپیڈ کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جواب کتنے الفاظ پر ہو گا اس بات کو بھی دیکھا جاتا ہے۔

مفت والا چیٹ جی پی ٹی جواب مختصر دیتا ہے اور خرید کیا ہوا تفصیل سے اور لمبا جواب دینے کی صلاحت بھی رکھتا ہے۔ مفت والے ریسرچ چیٹ جی پی ٹی بوٹ سے بھی بہت سارے جوابات حاصل کیے جاتے ہیں یعنی یہ بھی بہت دور تک کام کرنے کے ہے مگر ظاہو ہے قیمت دے کر لیا جانے والا ٹول بوٹ زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔

ذیل میں دی گئی تصویر میں چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے PHP زبان میں ایک GAME کا کوڈ لکھوایا گیا ہے اس سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ چیٹ جی پی ٹی کس حد تک کام کر سکتا ہے۔

What is ChatGPT in Urdu
How to get Php Code for a game from ChatGPT

اس تصویر سے آپ کو اندازہ ہو رہا ہو گا کہ چیٹ جی پی ٹی سے کیا کیا کام لیے جا سکتے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کے استعمال یعنی "How to use ChatGPT in Pakistan” کے سوال کا جواب بھی آپ کو مل چکا۔ مزید تفصیل پڑھنے کے لیے آپ ہماری سائٹ پر موجود اس تحریر کو پڑھ سکتے ہیں چیٹ جی پی ٹی کیا ہے ۔

پاکستان میں چیٹ جی پی ٹی کو مزید کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے

پاکستان میں رہتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے کا ایک عام اور سادہ طریقہ تو اس تحریر میں وضاحت کے ساتھ بیان کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی ایپلیکشن بھی دستیاب ہے اس اپلیکشن کو گوگل اینڈرائڈ موبائل پر استعمال کرنے کے لیے گوگل پلے سٹور سے اتارا جا سکتا ہے

ChatGPT google Application کے علاوہ ڈائریکٹ ویب سائٹ کی مدد سے بھی مبائل فون پر استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ چیٹ جی پی ٹی کی ایکسٹنشنز بھی دستیاب ہیں۔ مائکروسافت کا بنگ سرچ اینجن بھی چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے کے لیے مفید ہے۔

حرف آخر

امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہو گی اگر ایسا ہے تو اپنی رائے سے کمنٹس باکس میں ضرور آگاہ کریں اور سٹار ریٹنگ بھی عنایت فرمائیں۔ مزید معلوماتی تحریرں پڑھنے کے لیے ہماری ویب سائٹ "www.urdumea.com” پر ضرور تشریف لائیں۔ اللہ ہم سب کا مددگار ہو اور ہمیں علم کی دولت عطا فرماتا رہے آمین۔

اس تحریر پر ریٹنگ کیجے

ریٹنگ 1.3 / 5. 3

سید حسن

بتانے کو تو لوگ علم کا پہاڑ بھی بتاتے ہیں مگر میرا مختصر سا تعارف بس اتنا ہے کہ قلمی نام سید حسن، تعلق پاکستان، پنجاب سے ہے۔ کمپیوٹر پروگرامنگ اور بلاگنگ سے کافی پرانی شناسائی ہے اور کمپیوٹر کے علوم میں طالب علم کی حیثیت سے ابھی تک صرف ماسٹر تک کی تعلیم حاصل کر سکا ہوں۔ www.urdumea.com کو میری کم علمی کا ایک ثبوت سمجھیں اس کے علاوہ www.syedhassan.online بھی ایک اور ناکام کوشش ہے۔ پڑھا لکھا نہیں ہوں مگر کم پڑھ ہوں اور پڑھنے لکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ اگر میری یہ کوششیں آپ کی نظروں کے سامنے ہیں تو امید کرتا ہوں کہ آپ کی علمی طبیعت پر ناگوار نہیں ہوں گیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Discover more from Urdumea.com

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading