چیٹ جی پی ٹی کیا ہے – What is ChatGPT in Urdu
چیٹ جی پی ٹی کیا ہے – What is ChatGPT in Urdu
ہماری آج کی تحریر کا عنوان ہے ” What is ChatGPT in Urdu” یعنی ہم چیٹ جی پی ٹی کے متعلق اردو میں سمجھنے کو کوشش کریں گے۔ ChatGPT یعنی Generative Pre-Trained Transformer مصنوعی ذہانت یعنی ارٹیفیشل انٹیلیجنس کو استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا چیٹ بوٹ یعنی چیٹنگ سافٹ ویئر ہے جو کہ کمپیوٹر کی مدد سے یا مبائل فون کی مدد سے استعمال کیا جاتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی قدرتی زبان کو استعمال کرتے ہوئے انسانی انداز میں گفتگو کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یعنی چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے مختلف زبانوں میں Artificial Intelligence (AI) کو استعمال کرتے ہوئے سوال جواب کیے جا سکتے ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی سے مراد”جنریٹو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر” ہے یعنی ایک ایسا ٹرانفارمر جس کو پہلے سے ہدایات دے کر اس قابل بنایا گیا ہے کہ وہ انسانوں کے ساتھ تحریری یا تصویری طرز میں گفتگو کر سکے اور سوالات کا جواب دے سکے۔ چیٹ جی پی ٹی کے اس طرز تکلم کو باقاعدہ کمپیوٹر کمانڈز کی مدد سے پہلے سے سکھایا جاتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی ChatGPT ان سوالات کے بدلے میں جوابات تحریر کرتا ہے اس کے علاوہ کسی بھی موضوع پر اس نظام کے تحت تحریر لکھوائی جا سکتی ہے۔ یہ تحریر ایک مکمل مضمون بھی ہو سکتا ہے اور کسی سوال کا مختصر جواب بھی۔
Amanda Hetler, Senior Editor ٹیکٹ ٹارگیٹ ڈاٹ کام میں ایک جگہ تحریر کرتی ہیں کہ:-
?What is ChatGPT
ChatGPT is an artificial intelligence (AI) chatbot that uses natural language processing to create humanlike conversational dialogue. The language model can respond to questions and compose various written content, including articles, social media posts, essays, code and emails.
Amanda Hetler, Senior Editor
چیٹ جی پی ٹی ChatGPT کیوں اور کس نےتخلیق کیا
OpenAI نام کی ایک کمپنی جو کے آرٹیفشل انٹیلیجنس (Artificial Intelligence) پر ریسرچ کرتی ہے نے چیٹ جی پی ٹی کی بنیاد رکھی اور قریباً نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی نام کا ایک نول (ChatGPT Tool) متعارف کروایا۔
چیٹ جی پی ٹی کو بنانے اور اس پر ریسرچ کرنے میں اہم کردار اس ریسرچ گروپ کا ہے جن میں Elon Musk and Sam Altman جیسے لوگ بھی شامل ہیں۔ اوپن اے آئی کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی کو مائکرو سافٹ بنگ سرچ انجن کے ساتھ منسلک کیا اور ڈیل ای جیسے ٹولز بھی متعارف کروائے DELL-E دراصل Text-to-Art Generator ہے یعنی مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے تحریر کی مدد سے تصاویر کو تخلیق کرنا۔ یعنی اگر تحریر کرنے والا پرامٹ پر تحریر طور پر کسی بھی شخصیت کے حلیہ اور اس کے پہناوے کے متعلق کچھ لکھتا ہے تو یہ اس تحریر کو تحریر کے مطابق تصویر میں بدلنے کی صلاحت رکھتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کس طرح کام کرتا ہے
چیٹ جی پی ٹی دراصل جنریٹو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر ٹیکنالوجی کی مدد سے کام کرتا ہے جو کہ ایک مخصوص ایگورتھم ہے جس کا بنیادی کام ڈیٹا یعنی معلومات کو مخصوص انداز میں پڑھنا اور سمجھنا ہے۔ یہ تیسری صدی کا ایک ایسا نظام ہے جو جی پی ٹی تین پر بنیاد ہے۔ یہ معلومات یا سوالات کو حاصل کر کے انہیں پروسس کرتا ہے اور مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے بہترین جواب دینے کی کوشش کرتا ہے۔ یعنی اس نظام کے تحت خودکار انداز میں کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی 3 اور 4 یعنی ChatGPT-4 and ChatGPT-3
چیٹ جی پی ٹی کی خصوصیت ہے کہ یہ اپنے پاس موجود ڈیٹا کو پوچھنے والے کے سوال کے مطابق ترتیب دے کر جواب تخلیق کرتا ہے اور اس جواب کے ایک سے زیادہ انداز بھی پیش کر سکتا ہے۔ اس کے ذریعہ سے مضامین تحریر کروائے جا سکتے ہیں۔ مختصر جوابات لیے جا سکتے ہیں۔ ڈیٹا کو ترتیب دیا جا سکتا ہے۔ ڈیٹا پر پروسس کر کے مزید ڈیٹا لیا جا سکتا ہے۔
اس وقت ChatGPT جدید ماڈل یعنی GPT-3.5 استعمال کر رہا ہے جو کہ بہت بہتر انداز میں دیئے گئے پرامٹ کو پروسس کرنے کی صلاحت رکھتا ہے ۔ چیٹ جی پی ٹی پلس (ChatGPT-Plus) چیٹ جی پی ٹی کا ورژن 4 یعنی GPT-4 استعمال کرتا ہے جو کہ مشکل پرامپٹ کو بھی ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں یہ خوبی بھی شامل ہے کہ یہ 25000 الفاظ تک جواب دینے کے قابل ہے اور تصاویر کی تفصیلات بھی بیان کر سکتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی Deep Learning کو استعمال کرتا ہے جو کہ Machine Learning کا ایک حصہ ہے اور انسانی انداز تحریر کو بہتر انداز میں پروسس کر کے جواب تحریر کرنے کی صلاحت رکھتا ہے۔ آپ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے اردو زبان میں بھی تحریر لکھوا سکتے ہیں کیونکہ یہ بہت ساری زبانوں کو استعمال کرنے اور سمجھنے کی صلاحت بھی رکھتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کے دوران ٹرین کرنا
چیٹ جی پی ٹی استعمال کے دوران خودکارانداز میں اپنی ٹریننگ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے یعنی Self Learning Process کا استعمال کرتے ہوئے اپنی حیثیت، انداز، علم کو ساتھ ساتھ مزید بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی بوٹ سے تحریری طور پر گفتگو کے دوران حاصل ہونے والے جوابات پر انسانوں کی طرف سے دیئے جانے والے ووٹ اور ریوارڈ کے ذریعہ یہ سلف لرننگ کا عمل جاری رکھتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے کس قسم کے سوالات کیے جا سکتے ہیں
"What is ChatGPT and Which Questions You Might Ask” چیٹ جی پی ٹی سے کس قسم کے سوالات کیے جا سکتے ہیں ؟ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے کے لیے اس کے پرامٹ کے متعلق معلومات کا ہونا ضروری ہے۔ ویسے تو چیٹ جی پی ٹی کو اس انداز سے Design کیا گیا ہے کہ انسان اس سے اسی طرح گفتگو کریں جس طرح کسی دوسرے انسان سے گفتگو کی جاتی ہے۔ تو اب ہم دیکھتے ہیں کہ کس قسم کے سوالات ChatGPT سے کیے جا سکتے ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی سے ہر طرح کے سوالات پوچھے جا سکتے ہیں مثال کے طور پر "زندگی کا مقصد کیا ہے” Why we are Human what is the meaning of over life” چیٹ جی پی ٹی میں2021 تک کی معلومات محفوظ کی گئی ہیں اس لیے چیٹ جی پی ٹی موجودہ حالات پر پوچھے گئے سوالات کا جواب شاید نہ دے سکے۔
چیٹ جی پی ٹی کو کون سے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے
ChatGPT ایک versatile قسم کا چیٹ بوٹ ہے جس کی مدد سے ایک انسان ایک مشین کے ساتھ گفتگو کر سکتا ہے اور ChatGPT کی مدد سے اس کی طاقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کام لے سکتا ہے۔ درج ذیل طرح کے کام چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے کیے جا سکتے ہیں۔
- Computer Programmers اس کی مدد سے کوڈ لکھوا سکتے ہیں اور کوڈ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
- موسیقی کے شائق لوگ اس کی مدد سے کمپوزیشنز لکھوا سکتے ہیں۔
- مضامون نویسی کے لیے اس کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
- سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ لگانے کے لیے اس کی مدد لی جا سکتی ہے۔
- مضامین کے لیے عنوان تجویز کرنے میں مددگار ہے۔
- ریاضی کے مشکل سوالات کے جوابات تحریر کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔
- سرچ انجنز میں رینک کرنے کے لیے کی ورڈز SEO Keyword Research with ChatGPT بھی ممکن ہے۔
- بلاگنگ کے لیے تحریریں لکھوائی جا سکتی ہیں۔
- پہلے سے لکھے ہوائے مضامین میں بہتری یا تبدیلی کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- یوٹیوب پر ویڈیوز لگانے کے لیے سکرپٹ لکھوائے جا سکتے ہیں۔
- آرٹ ورک میں اس کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ چیٹ جی پی ٹی کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ آپ کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالات وغیرہ کو یاد رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
ChatGPT کے فوائد کیا کیا ہیں اور اسے کس طرح استعمال کیا جاتا ہے
چیٹ جی پی ٹی چونکہ اس وقت تخلیق کے عمل سے گزر رہا ہے اور اس کے استعمال کے حوالے سے اسے استعمال کرنے والے آئے دن نئے تجربات سے دوچار ہو رہے ہیں چیٹ جی پی ٹی کے کچھ فوائد ذیل میں تحریر ہیں۔
Banefits of ChatGPT کیا کیا ہو سکتے ہیں؟
- کارکردگی کے اعتبار سے یہ مشکل سوالات کو بھی سمجھ سکتا ہے جس کی وجہ سے انسانی دماغ اور عقل پر زیادہ بوجھ نہیں بنتا۔
- اس کے استعمال سے کاروباری حلقوں میں ملازمین اپنی قوت سے زیادہ کام کر سکیں گے کیونکہ اس کا استعمال ایک ملازم کی تنخواہ کی نثبت کم خرچ رہے گا۔
- رپورٹ اور تحریر وغیرہ کی تخلیق کے عمل میں اس کی مدد سے تحریروں کو بہترین بنایا جا سکے گا۔
- تعلیم و تربیت کے لیے بنائے جانے والے اسباق جن کی مدد سے ٹرینگ کی جا سکتی ہے میں مزید گہرائی اور بہتری آنے کی توقع ہے۔ تحریروں کو قوائد کے مطابق بہتریں انداز میں لکھنے کی صلاحت رکھتا ہے۔
- انسان کو کسی بھی سوال کے جواب فراہم کرنے میں چیٹ جی پی ٹی تیزی سے کام کرتا ہے جلدی جواب تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔
- ایک اور اہم بات کہ چیٹ جی پی ٹی آپ کو ہر وقت دستیاب ہے جبکہ سوال کے جواب کی تلاش میں انسانی امداد کا حصول ظاہر ہے مخصوص اوقات میں ہی دستیاب ہو سکتا ہے۔
- چیٹ جی پی ٹی تقریباً ہر مشہور و معروف زبان میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
- چونکہ چیٹ جی پی ٹی انسان سے چیٹ کے دوران انسان سے ہی سیکھنے کا عمل جاری رکھتا ہے اس لیے بات کرنے والے انسان کی سابقہ گفتگو کے اعتبار سے جواب دینے کے لیے خود کو تیار رکھتا ہے۔ اس بات کو مد نظر رکھتا ہے کہ کون کون سے سوالات پوچھے جا رہے ہیں اور اگلے سوالات کیا متوقع ہو سکتے ہیں
چیٹ جی پی ٹی کو کس طرح سے استعمال کیا جاتا ہے؟
How can you Access ChatGPT چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی ویب سائٹ کھولیں، چیٹ جی پی ٹی ویب فارمیٹ کے علاوہ مختلف دیگر طریقوں سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے مثال کے طور پر Microsoft Bing کی مدد سے ChatGPT Google Chrome میسنجر کی ایکسٹنشن کی مدد سے اور ChatGPT Mobile App کی مدد سے۔ اس وقت ہم چیٹ جی پی ٹی کو ویب سائٹ کی مدد سے استعمال کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔
- سب سے پہلے ChatGPT کی ویب سائٹ chat.openai.com کو اوپن کریں۔
- ویب سائٹ کو اوپن کرنے کے بعد چیٹ جی پی ٹی سرور پر اپنا اکائونٹ تخلیق کریں۔
- انکائونٹ بنانے کے بعد چیٹ جی پی ٹی سے گفتگو کرنے کے لیے ChatGPT Message Box میں اپنا سوال درج کریں۔
- ChatGPT کے سرور پر اکائونٹ بنانے کے بعد مختلف قسم کے سوالات کر سکتے ہیں۔
- جواب حاصل کرنے کے بعد دوبارہ سے مختلف انداز میں جواب حاصل کر سکتے ہیں۔
- جواب کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
- جواب پر اپنی پنسد اور نا پسند کی رائے دے سکتے ہیں۔
- جواب کو کاپی کر کے محفوظ کر سکتے ہیں۔
Limitations of ChatGPT چیٹ جی پی ٹی کی حدود۔
چیٹ جی پی ٹی اب تک بہت بہتریں انداز میں جواب دینے کے قابل ہو چکا ہے مگر چونکہ چیٹ جی پی ٹی انسان ہی کی تخلیق ہے اس لیے یہ انسان میں موجود قابلیت اور احساس کے مطابق کام نہیں کر سکتا۔ چند مسائل جو کہ چیٹ جی پی ٹی میں موجود ہیں ان کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے۔
- سر دست چیٹ جی پی ٹی آپ کو 2021 تک کی معلومات فراہم کر سکتا ہے۔
- چیٹ جی پی ٹی آپ کے ذہن اور سوچ میں موجود پیچیدہ امور پر جواب دینے کے قابل نہیں۔
- چیٹ جی پی ٹی میں احساسات نہیں اور نہ ہی یہ انسانوں کی طرز تکلم میں مکمل طور پر جواب دینے کے قابل ہے۔
- چیٹ جی پی سے حاصل کردہ معلومات میں مشینی انداز واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
- چیٹ جی پی ٹی مکمل طور پر سوال کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
- چیٹ جی پی مکمل طور پر شماریات وغیرہ کی معلومات نہیں بتا سکتا اور نہ ہی مستقبل کے مسائل کو مکمل طور پر سامنے لا سکتا ہے۔
- اس سے پوچھے جانے والے سوالات میں یہ کسی مخصوص حصے پر معلومات فراہم کر کے باقی سوال کو نظر انداز کر سکتا ہے۔
- مختلف اقسام کے سوالات کا ایک ہی جواب میں جواب دینا اس کے لیے مشکل ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کے استعمال اور اس کے فوائد کے حوالے سے آپ نے اس تحریر میں تفصیل سے پڑھا۔ چیٹ جی پی ٹی کے علاوہ بھی کافی سارے چیٹ بوٹ ہیں جو کہ استعمال کیے جاتے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی مفت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے مگر مفت والے چیٹ جی پی ٹی کا رسپانس ٹائم بہت کم ہے اور جواب میں الفاظ کی تعداد بھی کچھ کم ہے اس کے برعکس چیٹ جی پی ٹی کا پیڈ ٹول بہت تیزی سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امید کرتے ہیں کہ یہ تحریر آپ کے لیے مفید رہی ہو گی ہماری ویب سائٹ پر اردو زبان میں مزید تحریرں بھی شامل کی جاتی ہیں اس تحریر کے حوالے سے آپ کمنٹ باکس میں اپنی رائے کا اظہار ضرورکیجے۔ سلامت رہیں اللہ ہم سب کے علم میں برکتیں ڈالتا رہے اور سیکھنے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔