کائنات اور اس میں موجود ہم سب ۔ مختصر اردو کہانیاں
مختصر اردو کہانیاں میں آج کی کہانی کا تعارف
اردو میں ڈاٹ کام پر مختصر کہانیوں کے زمرہ میں ایک نئی جس میں کائنات اور اس میں موجود اشیا کے بارے میں بات کی گئی اور اس مفروضے کہ ساتھ اس تحریر کو آپ سب کی خدمت میں پیش کیا گیا کہ اگر کائنات میں موجود اشیا اپنی اصل جگہ و مقامات تبدیل کر لیتی ہیں تو کیا اس کائنات کا وجود باقی رہے گا۔ کیا یہ سب ایک دم میں ہو جائے گا یا پھر ہم ہر روز قیامت کی طرف سفر کرتے چلے جا رہے ہیں؟
کائنات اور اس میں موجود ہم سب ۔ مختصر اردو کہانیاں 1
اس کائنات میں موجود ہر چیز کا ایک خاص مقصد ہے اور ایک خاص مقام اور چند کام جو خاص اس کے ہیں۔۔ جیسے چاند کا رات میں آنا سورج کا دن میں، ندی کا بہنا، پھول کا کھلنا۔
ہوا کا چلنا، موسم کا بدلنا، بارش کا برسنا، زمین کا حرکت کرنا، گدھے کا وزن اٹھانا، گاڑی کا چلنا، کان کا سننا، ناک کا سونگھنا وغیرہ۔
تھوڑی دیر کو اگر تصور کی آنکھ سے ان سب چیزوں کو ان تمام مقامات اور کام کو، ایک دوسرے کے ساتھ بدل دیں تو کیسا ہو گا۔
چاند دن میں آئے۔ سورج رات میں، ندی اڑنے لگے ہوا برسنے لگے زمین رک جائے گدھا وزن نہ اٹھائے گاڑیاں کھڑی رہیں ناک سننے لگے کان سونگھنے لگیں تو کیا ہوگا۔
میرے ناقص علم کے مطابق قیامت اس ایک خاص وقت کا نام ہے جب ہر چیز اپنے اصلی مقام کر چھوڑ کر دوسری چیز کے مقام کی طرف روانہ ہونے لگے گی۔ ایک خاص وقت میں خاص رفتار سے محرک چیزیں اپنا وقت اور رفتار بدلنے لگیں گی۔۔
ہر طرف تباہی کا منظر ہوگا۔
اپنے ارد گرد نظر دوڑا لیں کیا بہت سے چیزوں اپنے خاص مقامات کو چھوڑ کر اور اپنے خاص کاموں کو چھوڑ کر دوسروں کے مقامات اور کاموں کی طرف نہیں بڑھ رہیں۔
عورتیں مرد اور مرد عورتیں نہیں بن رہے۔
کیا ہر دوسرے گھر میں معاشرے کی ان تبدیلیوں کی وجہ سے قیامتیں نہیں گزر رہیں۔
سید حسن