نادرا کی معلومات
نادرا کی معلومات کے حوالے سے اردو میں ڈاٹ کام پر اس سے قبل بھی ایک تحریر "شناختی کارڈ کی معلومات” کے عنوان سے شیئر کی گئی تھی جس میں شناختی کارڈ کے اجرا اور نادرا پاکستان پر تفصیل لکھی گئی زیر نظر تحریر نادرا کی معلومات کے عنوان سے ہے اس تحریر میں آپ کو نادرا ادارے کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔
جو لڑکے لڑکیاں اب 18 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں یا پہنچنے والے ہیں اس تحریر کی مدد سے بہت سی ضروری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا کی معلومات یعنی نادرا پاکستان NADRA
نادرا انگلش کے چند الفاظ کو یکجا کر کے تحریر کیا جاتا ہے یعنی نادرا کا اصل انگریزی زبان کے چند حروف (نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) کا مخفف ہے۔ نادرا، حکومت پاکستان کا ایک انتہائی اہم ادارہ ہے جو پاکستان میں موجود تمام پاکستانی شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک مخصوص کارڈ جاری کرتا ہے۔ یہ کارڈ شناختی کارڈ کہلاتا ہے۔
اس کے علاوہ نادرا پاکستان کے تعاون سے شہریت کے متعلق دیگر کچھ کاغذات بھی بنوائے جاتے ہیں جو سرکاری و غیر سرکاری طور پر پاکستان کے شہریوں کے کام آتے ہیں۔
نادرا دراصل جدید نظام کا ایک نام ہے جس کی مدد سے پاکستان میں موجود پاکستانی شہریوں کے کوائف کو ایک خاص انداز میں کمپیوٹر کی (ڈیٹا بیس) میں محفوظ کیا جاتا ہے۔
نادرا کا قیام اور ہیڈ آفس
نادرا کا قیام قریبا 2000 کے مارچ میں ہوا اور اس کے بعد سے اب تک یہ ادارہ کام کر رہا ہے۔ نادرا حکومت پاکستان کے زیر اثر کام کرتا ہے اور اس کے دفاتر پاکستان کے بیشتر اضلاح میں ہیں اس کے علاوہ ان کے دفاتر ضلع میں تحصیل لیول پر بھی موجود ہیں۔
نادرا کی معلومات میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس کا دائرہ کار آئین پاکستان کے زیر تصرف ہے اور نادرا کا ہیڈ آفس اسلام آباد، پنجاب، پاکستان میں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 18 سے 19 ہزار ملازمین اس ادارے کو چلاتے ہیں۔
نادرا کا بنیادی کام
اس ادارے کا اصل کام پاکستان میں پیدا ہونے والے تمام مرد و زن کو ایک الگ شناخت کا نمبر جاری کرنا ہے۔ یعنی اس نظام کا اصل مقصد ہر پاکستانی کے ریکارڈ کو محفوظ کر کے الگ پہچان دینا ہے۔
اس الگ پہچان کے نمبر کی بدولت ایک جیسے ناموں والے افراد کو بھی الگ سے شناخت کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پہچان یا شناخت کے اس نمبر کو ایک ہی فرد کے لیے مخصوص رکھنے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
نادرا کے بنیادی کاموں میں سے چند اہم کام حسب ذیل ہیں۔
- مختلف نوعیت کے شناختی کارڈ کا اجرا جن میں پچوں کا کارڈ جو 18 سال سےکم عمر ہیں، باہر ملک مقیقم پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈ، پاکستان کے اندر مقیم شہریوں کے کارڈ جن میں کمپیوٹرائز کارڈ اور سمارٹ شناختی کارڈ شامل ہیں۔
- بچوں کی پیدائش کے بعد ان کے ب فارم کا اجرا۔
- کسی بھی شخص کے خاندان کا سرٹیفیکیٹ یا ایف آر سی (فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ)
- کمپیوٹرائز نکاح نامے کا اجرا۔
- مختار نامے کا اجرا
- وراثتی تقسیم یا سیکسیشن سرٹیفیکیٹ کا اجرا
نادرا پاکستان کے ریجنل دفاتر کی تفصیلات
نادرا پاکستان کے دفاتر پاکستان کے ہر مخصوص ریجن میں موجود ہیںان دفاتر کو ریجل ہیڈ آفس یا RHO کہا جاتا ہے۔ ان کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔
- نادرا آر ایچ او دفتر اسلام آباد
- نادرا آر ایچ او دفتر کراچی
- نادرا آر ایچ او دفتر لاہور
- نادرا آر ایچ او دفتر پشاور
- نادرا آر ایچ او دفتر کوئٹہ
- نادرا آر ایچ او دفتر ملتان
- نادرا آر ایچ او دفتر سرگودھا
- نادرا آر ایچ او دفتر سکھر
- نادرا آر ایچ او دفتر برائے بیرون ملک پاکستانی۔ یہ دفاتر مختلف ممالک میں ہیں جن میں یو کے، دبئی قطر وغیرہ شامل ہیں
Pak ID نادرا مبائل اور ویب ایپلیکیشن
نادرا کے حوالے سے معلومات کا اہم حصہ یہ ہے کہ نادرا پاکستان کی جانب سے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے کچھ عرصہ قبل نادرا نے ایک جدید مبائل ایپلیکشن بھی متعارف کروائی ہے۔ یہ اپلیکشن آئی فون اور اینڈرائڈ فون کے علاوہ ویب پر بھی دستیاب ہے۔
نادرا PakID ایپلیکشن کی مدد سے پاکستان میں موجود پاکستانی شہری اور بیرون ملک مقیقم پاکستانی شہری دونوں مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس ایپلیکشن کی مدد سے کوئی بھی شخص اپنے شناختی کارڈ کے فوری حصول کے لیے فارم کو فل کر کے اور برقی نظام کے تحت فیس جمع کروا کر شناختی کارڈ گھر پر منگوا سکتا ہے۔
جدید دور کے اعتبار سے نادرا پاکستان کی ایپلیکشن پاکستانی عوام کی سہولت کے لیے نادرا کی جانب سے ایک بہتریں قدم ہے۔
جدید سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایپلیکشن استعمال کرنے کے لیے نادرا کی ویب سائٹ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے اور مبائل پر پلے سٹور یا ایپل سٹور پر سے ڈائونلوڈ کر کے بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
نادرا بائیکر NADRA BIKER سروس
نادرا پاکستان کی جانب سے کچھ عرصہ پہلے ایک سروس کا آغاز کیا گیا جسے نادرا بائکر سروس کہا جاتا ہے اس سروس کو ابھی پائلٹ پروگرام کے تحت شروع کیا گیا ہے یعنی یہ سروس اس وقت تمام اضلاع میں شروع نہیں کی گئی۔
ابھی یہ سروس پنجاب میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ہے جن کی تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر Nadra Biker Service پر موجود ہے۔ اس سروس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔
- اسلام آباد اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں کے لیے ہے۔
- یہ سروس استعمال کرنے کے لیے درخواست گزار کو مبائل نمبر کے ذریعہ پہلے اپائنٹمنٹ بک کرنا ہوتی ہے
- سروس حاصل کرنے کے لیے اپائنٹمنٹ کے حصول کے بعد مبائل نمبر پر پیغام موصول ہوتا ہے جس میں تفصیلات تحریر ہوتی ہیں۔
- نادرا کی جانب سے نادرا رجسٹریشن ایگزیکٹو پرسن موٹر سائیکل کے ذریعہ درخواست دہندہ کے گھر پر مقررہ تاریخ کو ضروری کاغذات نادرا ڈیوائس وغیرہ لے کر پہنچ جاتا ہے۔
- اس سروس کے حصول کے لیے درخواست دہندہ سے 100 روپے اضافی وصول کیے جاتے ہیں۔
- درخواست دہندہ کو کاغذات کی واپسی گھر کے پتہ پر بذریعہ رجسٹری کی جاتی ہے۔
نادرا کمپلینٹ سیل NADRA Customer Care
نادرا پاکستان کی جانب سے ایک اور اہم پیش رفت نادرا کا جاری کردہ آنلائن کمپلینٹ سسٹم ہے جو کہ پاکستان کے ہر شہری کی دسترس میں ہے۔ کوئی بھی شہری جو مبائل یا کمپیوٹر کا استعمال جانتا ہے وہ اس آن لائن نظام کے تحت اپنی شکایت کا اندراج کروا سکتا ہے۔
نادرا پاکستان کی انتظامیہ صارفین کی شکایات پر فوری عمل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں اور شہری سے رابطہ کر کے پریشانی کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اس آنلائن شکایات سنٹر کی مدد سے شہری اپنی شکایات بھی داخل کروا سکتے ہیں اور نادرا دفاتر کی کارکردگی کے حوالے سے اور بہتری کے حوالے سے فیڈ بیک بھی دے سکتے ہیں۔ نادرا کا آنلائن شکایت سیل اور کسٹمر کیئر سنٹر کمپلینٹس کا سٹیٹس بھی بتاتا ہے۔
Succession Certificate NADRA Online نادرا کی ایک بہتریں سہولت
Succession Certificate کے اجرا کے لیے نادرا پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایک نئی سہولت کا اجرا کیا ہے نادرا کی معلومات کے مطابق اب سیکسیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا نادرا کے دفاتر بھی کر سکتے ہیں۔ یاد رہے سکسیشن سرٹیفیکیٹ اس سے قبل صرف عدالت سے جاری کیا جاتا تھا۔
Succession Certificate ایک ایسا سرٹیفیکیٹ ہے جو روزانہ کسی نا کسی پاکستانی شہری کو درکار ہوتا ہے۔ سیکسیشن سرٹیفیکٹ دراصل کسی بھی خاندان کے وارث کی وفات کے بعد اس کے اساسوں کی تقسیم کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔
یعنی اگر کسی گھرانے کا سربراہ فوت ہوتا ہے تو اس کے نام پر موجود زمین اور جائیداد یا اس کے اساسوں کو اس کے قانونی ورثا پر تقسیم کرنا ہوتا ہے اس صورت میں شرعی طور پر ہر کسی وارث کا نام اور اس کا حصہ نکالنے کے لیے یہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔
سیکسیشن سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے نادرا دفتر جا کر درخواست دہندہ اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں اور مختصر وقت میں یہ سرٹیفکیٹ نادرا کی جانب سے جاری کر دیا جاتا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری شدہ سکسیشن سرٹیفیکیٹ اس لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے کہ نادرا کی ڈیٹا بیس میں فوت ہونے والے شخص کی اور اس کے خاندان کی تمام تفصیل پہلے سے موجود ہوتی ہے۔
Digital Power of Attorney یعنی ڈیجیٹل مختار نامہ
نادرا کی جانب سے ایک اور اہم سہولت مختار نامہ کا اجرا ہے۔ نادرا کی معلومات کے مطابق اب نادرا پاکستان ڈیجیٹل مختار نامہ بھی جاری کرنے کے قابل ہے۔
مختار نامہ کیا ہوتا ہے؟
مختار نامہ ایک ایسی تحریر ہوتی ہے جس میں کوئی شخص اپنے اختیارات کو کسی دوسرے شخص کے نام کرتا ہے۔ مختار نامہ کی دو اہم اقسام ہوتی ہیں
- مختار نامہ عام
- مختار نامہ خاص
مختار نامہ عام اور خاص نادرا کے ڈیجیٹل مختار نامہ جاری کرنےسے قبل سٹامپ پیپر پر تحریر کی صورت میں لوگوں کو گواہ بنا کر دیا جاتا تھا جس میں ایک شخص اپنے اختیارات کسی بھی دوسرے شخص کو دیتا ہے۔
مختار نامہ کی ضرورت اور استعمال
مختار نامہ بہت سے مواقع پر درکار ہو سکتا ہے۔ یعنی Power of Attorney کی ضرورت کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔ مثال کہ طور پر کوئی شخص بیرون ملک ہے اور پاکستان میں اس کی بہت ساری زمین جائیداد ہے اور پاکستان میں آ کر وہ اپنی اس جائیداد وغیرہ کی فروغت کرنے کے قابل نہیں۔
ایسی صورت میں اگر وہ شخص چاہے تو اپنی عدم موجودگی میں پاکستان میں رہنے والے کسی شخص کو مختار بنا سکتا ہے۔ یہ پاور آف اٹارنی یعنی مختار نامہ اسی صورت میں جاری کیا جاتا ہے۔
مختار نامہ کی موجودگی کی صورت میں مختار نامہ کی نوعیت کے اعتبار سے اسے استعمال کر کے مالک کی عدم موجودگی میں کوئی دوسرا شخص مالک کی جگہ سرکاری معاملات کی دیکھ ریکھ اور خریدو فروخت کے قابل ہوتا ہے۔
Digital Power of Attorney کیسے حاصل کیا جائے؟
نادرا پاکستان نے Digital Power of Attorney کے اجرا کو آسان بنانے کے لیے جدید نظام متعارف کرویا ہے جس کو استعمال کرنے کے لیے ذیل میں دیے گئے قدم اٹھائے جاتے ہیں۔
- سب سے پہلے نادرا ویب سائٹ یا ایپلیکشن پر POA یعنی Power of Attorney کا اکائونٹ بنانا ہوگا۔
- اکائونٹ بنانے کے باد مختار نامہ کی حصول کے لیے درخواست جمع کروانی ہو گی۔
- نادرا کی ڈیٹا بیس کے ذریعہ Biometric تصدیق کی جائے گی۔
- نادرا سے Digital Power of Attorney کے اجرا کے لیے مخصوص فیس ادا کرنی ہو گی۔
- اس کے بعد نادرا کا نظام اور نمائندے وڈیو انٹرویو لیں گے۔
- اس کے بعد درخواست پر کاروائی مکمل کرنے کے لیے نادرا مزید معلومات کے بعد مختار نامہ جاری کر دے گا۔
نادرا کی جانب سے فراہم کی جانے والی دیگر سروسز
نادرا پاکستان کا ایک اہم ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ جدید دور کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی پر بھی بنیاد کرتا ہے۔
نادرا پاکستان کی جانب سے شناختی کارڈ، ب فارم، ایف آر سی، وراثت کا سرٹیفیکیٹ، مختار نامہ اور دیگر کاغذات کے اجرا کے علاوہ پاکستان میں کام کرنے والے دیگر اداروں کے لیے بھی سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔
ان سہولیات میں سب سے اہم سہولت نادرا کی ڈیٹا بیس کو دیگر اداروں کے برقی نظام یعنی سافٹ ویئرز کے ساتھ جوڑنا بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ نادرا پاکستان مختلف اداروں کے لیے سافٹ ویئرز کی تیاری کا کام بھی کرتا ہے۔ نادرا کے مخصوص دفاتر جو کہ آئی ٹی ایکسپرٹیز کے حامل ہیں دیگر اداروں کو حسب ضرورت سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
نادرا کی طرف سے دی جانے والی دیگر سہولیات۔
- نادرا کی جانب سے ماہرین کی مشاورت اور معلومات۔
- انٹرپرائز سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ۔
- سسٹم انٹیگریشن۔
- ڈیٹا ویئر ہاؤس۔
- پروجیکٹ مینیجمنٹ۔
- فائیننشل سروسز۔
نادرا کی جانب سے ماہرانہ رائے اور مشاورت۔
نادرا پاکستان کی جانب سے دیگر اداروں کو جدید ترین نظام رائج کرنے کے حوالے سے نادرا پاکستان ماہرین کی رائے اور مشاورت فراہم کرتا ہے۔ اگر کسی ادارے کو سافٹ ویئر وغیرہ کے بارے میں مخصوص پروگرام اور مشاورت کی ضرورت ہو تو نادرا سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
انٹرپرائز سافٹ ویئر کی تخلیق کی سہولیات۔
نادرا پاکستان سافٹ ویئر کو بنانے اور چلانے والے دیگر اداروں کے لیے بھی جدید سافٹ ویئر کی تخلیق کا کام سر انجام دیتا ہے۔ یعنی نادرا پاکستان بطور سافٹ ویئر ہاؤس بھی کام کرتا ہے۔ اگر کسی ادارے کو بڑے پیمانے پر اپنے ادارے سے متعلق ملازمین یا صارفین کی معلومات کو سافٹ ویئر کے ذریعہ سے مینیج کرنا ہو تو نادرا پاکستان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
سسٹم انٹیگرایشن۔
نادرا پاکستان قریباً گزرشتہ 10 سال سے سسٹم انٹیگریشن جیسی سروسز فراہم کر رہا ہے نادرا پاکستان کے مطابق نادرا نے بیرون ملک میں ان سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ نادرا نے Smart National ID Cards کا نظام Nigeria کو دیا اس کے علاوہ سوڈان کے لیے سول رجسٹریشن سسٹم Civil Registration System بھی دیا اس کے علاوہ کینیا اور بنگلادیش جیسے ممالک کے لیے Vehicle License کا نظام اور Passport System بھی دیا۔
SAAS یعنی سافٹ ویئر ایز اے سروس میں نادرا کی طرف سے بہت سے خدمات دی جاتی ہیں جن میں سسٹم کا ڈیزائن سافٹ ویئر کی تخلیق، ڈیٹا سسٹم، AFIS یعنی Integration with Automated Flinger Identification کا نظام وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے نادرا کی ویب سائٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
نادرا پاکستان کی معلومات میں دیگر اہم معلومات
نادرا پاکستان NADRA کی جانب سے دی جانے والی کچھ سروسز کا ذکر اسی تحریر میں پہلے کیا گیا ہے اس کے علاوہ بھی نادرا بہت ساری سہولیات فراہم کرتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ سسٹم کو اپگریڈ کیا جاتا رہتا ہے۔ نادرا پاکستان کی اہم ترین سہولیات میں شناختی کارڈ، ب فارم، ایف آر سی، بیروم ملک مقیقم پاکستانیوں کے لیے کارڈ یعنی اورسیز کارڈ ویغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نادرا کی ڈیٹا بیس اور ڈیٹا سینٹر پاکستان کے مختلف اداروں کے کمپیوٹر نظام کے ساتھ منسلک ہے جیسا کہ ایف بی آر وغیرہ جس کی بدولت بہت تیزی سے کسی بھی شہری کی شناخت کو ممکن بنایا جاتا ہے۔
ڈیجیٹل مردم شماری
نادرا پاکستان کی ڈیٹا بیس کا ایکسس الیکشن کمشن آف پاکستان کے ساتھ بھی ہے نادرا کی جانب سے دیے جانے والے نوڈز ان دفاتر میں بھی موجود ہیں۔ حال کی میں کی جانے والی مردم شماری پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری تھی جس کے انتظامات بھی نادرا پاکستان کے ذمہ تھے اور نادرا پاکستان کی ہی ڈیٹا بیس کا ایکسس گرانٹ کیا گیا تھا۔
نادرا کی معلومات اور حرف آخر
امید ہے آپ کو اس تحریر سے پاکستان کے ایک اہم ترین ادارے جس کو نادرا کہا جاتا ہے کے بارے میں کافی معلومات ملی ہوں گی۔ یہ تمام معلومات مختلف ویب سائٹس اور خاص طور پر نادرا پاکستان کی دفتری ویب سائٹ سے حاصل کر کے مضمون میں شامل کی گئی ہیں۔ ان معلومات کو کسی بھی طرح سے کسی بھی عدالتی کاروائی یا کسی بھی حوالے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
نادرا اپنی سروسز میں کمی بھی کر سکتا ہے اور مزید سروسز کا ذکر بھی کر سکتا ہے اس کے علاوہ نادرا کی جانب سے فیس شیدول کی معلومات کا حتمی فیصلہ نادرا کے دفاتر ہی کرتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ تحریر معلومات لگی اور آپ مستفید ہوئے ہیں تو اپنی رائے سے ضرور اگاہ فرمائیں۔ شکریہ