شناختی کارڈ چیک کرنے کا طریقہ – NADRA
نادرا پاکستان کا مختصر تعارف
اس سے قبل بھی ہم نادرا پاکستان کے متعلق کافی تفصیل سے تحریر کر چکے ہیں۔ نادرا پاکستان (نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) یعنی NADRA کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس ادارے کا بنیادہ مقصد پاکستان میں رہنے والے افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کرنا اور انہیں کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی مدد سے محفوظ کرنا ہے۔ نادرا کے بارے میں مزید معلومات کے لیے نادرا کی معلومات کے عنوان سے تحریر پڑھی جا سکتی ہے۔
شناختی کارڈ کے متعلق بنیادی معلومات
اس ادارے کا ایک اہم کام پاکستان کے شہریوں کو شہیرت کا کارڈ جاری کرنا بھی ہے۔ اس کارڈ کو شناخت کا کارڈ یا شناختی کارڈ کہتے ہیں۔ شناختی کارڈ کی معلومات کے حوالے سے آپ شناختی کارڈ کی معلومات نادرا پاکستان تحریر بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اس تحریر میں شناختی کارڈ کے متعلق تمام اہم معلومات کی تفصیلات تحریر کی گئی ہیں۔
شناختی کارڈ چک کرنے کا طریقہ
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ شناختی کارڈ ایک ایسا سرکاری دستاویز ہے جس کی موجودگی ہر پاکستانی شہری کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس دستاویز کے حصول کے لیے کم سے کم عمر 18 سال ہے اس سے قبل بھی شہریت کے لیے کارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن وہ کارڈ جوینائل کارڈ یعنی Juvenile card کہلاتا ہے۔ Juvenile card is an identity card issued to children under the age of 18 years
شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے بنیادی ضروری کاغذات مکمل کرنے کے بعد اپنے قریب کے نادرا دفتر میں جا کر شناختی کارڈ بنوانے کا پروسس مکمل کیا جاتا ہے۔ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنلائن سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے جو کہ نادرا کی جانب سے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کی مدد سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
شناختی کارڈ بنوانے کے لیے پروسس مکمل کرنے کے بعد شناختی کارڈ کو چک کرنے کا طریقہ جاننا بھی ضروری ہے۔ تو اس تحریر میں ہم دیکھیں گے کہ شناختی کارڈ چک کرنے کے لیے کون کون سے طریقے اختیار کیے جا سکتے ہیں۔
شناختی کارڈ چک کرنے کا طریقہ ۔ بذریعہ ایس ایم ایس
شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے بعد شناختی کارڈ کا سٹیٹس چک کرنے اور ڈیلوری کو چک کرنے یعنی شناختی کارڈ چک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ بذریعہ ایس ایم ایس بھی دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے شناختی کارڈ کا سٹیٹس کیا ہے۔
نادرا پاکستان اس بات کو بھی یقنی بناتا ہے کہ شناختی کارڈ کا پروسس مکمل کرنے کے بعد شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے معلومات کی فراہمی بذریعہ رجسٹر مبائل نمبر بھی یقینی بنائی جائیں۔ اس سلسلہ میں نادرا ڈیٹا بیس کی مدد سے خودکار انداز میں صارف کو برقی پیغام یعنی ایس ایم ایس جاری کر دیا جاتا ہے۔
شناختی کارڈ چک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے مبائل نمبر سے ایس ایم ایس 8400 پر ارسال کریں ۔ اس ایس ایم ایس میں نادرا کی جانب سے 8400 – Tracking identity application کی سروس کا اجرا کیا ہے۔
ایس ایم ایس کی مدد سے شناختی کارڈ چک کرنے کا طریقہ حسب ذیل ہے:۔
- سب سے پہلے اپنے مبائل فون میں ایس ایم ایس ارسال کرنے کے لیے میسج اپلیکیشن کو اوپن کر لیں۔
- ایس ایس ایم ایس ارسال کرنے کے لیے نیا ایس ایم ایس لکھنے والے بٹن پر کلک کریں۔
- ایس ایم ایس بھیجنے کے لیے نمبر لکھنے والے خانے میں 8400 لکھیں۔
- کونٹینٹ لکھنے والی جگہ یعنی ایس ایم ایس کی تحریر لکھنے والی جگہ پر کلک کریں۔
- شناختی کارڈ بنانے کا مکمل پروسس نادرا دفتر میں کرنے کے بعد آپ کو ایک ٹوکن سلپ نادرا کی جانب سے دی گئی ہو گی جس پر آپ کے شناختی کارڈ کا ٹریکینگ نمبر درج ہے اس سلیپ کو نکال کر سامنے رکھ لیں۔
- ٹوکن سلیپ پر موجود 12 ہندسوں والا ٹریکنگ نمبر ایس ایم ایس لکھنے والے باکس میں لکھیں۔
- اس ایس ایم ایس کو 8400 پر ارسال کرنے کے لیے سنڈ میسج کا بٹن دبا دیں۔ اس مسیج کو ارسال کرنے کے لیے آپ کے فون میں بیلنس کا ہونا ضروری ہے کیونکہ نادرا اس سروس کو فراہم کرنے کے لیے ایس ایم ایس کی فیس وصول کرتا ہے۔
پیغام ارسال کرنے کے کچھ ہی منٹ بعد نادرا ڈیٹا بیس کی جانب سے آپ کو ایک پیغام موصول ہو گا جس میں آپ کا ٹریکنگ نمبر موجود ہو گا اور اس ٹریکینگ نمبر کے لیے نادرا کی جانب سے موجودہ سٹیٹس کے بارے میں معلومات ہوں گی۔ اگر آپ کا شناختی کارڈ پرنٹنگ کے مراحل میں ہوا تو پیغام میں اس حوالے سے معلومات ہوں گی اور اگر آپ کا شناختی کارڈ آپ کے علاقےمیں موجود نادرا دفتر پہنچ چکا ہو گا تو آپ کو اسی پیغام میں معلومات ارسال کر دی جائیں گی۔
شناختی کارڈ چک کرنے کا طریقہ ۔ بذریعہ آنلائن ویب سائٹ
PAK ID نادرا پاکستان کا ٹیکنالوجی کی جانب ایک اور بہت اہم قدم ہے۔ پاک آئی ڈی نادرا پاکستان کی ایک ویب اور موبائل بیسڈ ایپلیکیشن ہے جو کہ بہت سی سہولیات صارفین کو اونلائن فراہم کرتی ہے۔ پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کی مدد سے پاکستان میں موجود ہر شہری جو کمپیوٹر ٹیکنالوجی کو جانتا ہے با آسانی شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات کے لیے درخواست جمع کروا سکتا ہے۔
PAK-ID نادرا کی مبائل اور ویب اپلیکیشن ہے جس کی مدد سے کوئی بھی پاکستانی شہری شناختی کارڈ چیک کر سکتا ہے اور سٹیٹس دیکھ سکتا ہے۔ اس اپلیکیشن کی مدد سے کسی بھی وقت نئے شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔ اسی اپلیکیشن کی مدد سے نادرا ڈیٹا بیس میں بنیادی کوائف کا اندراج اور تصویر وغیرہ کے علاوہ بائو میٹرک بھی کی جا سکتی ہے۔
شناختی کارڈ چک کرنے کا طریقہ جو کہ آن لائن ہے بہت ہی سادہ اور بہترین ہے اس طریقہ کی مدد سے نیا شناختی کارڈ بھی اپلائے کیا جا سکتا ہے۔ اس طریقہ کار کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو پاک آئی ڈی PAK-ID کی ویب سائٹ پر اکائونٹ بنانا ہوگا اس کے بعد آپ کی درخواست کا سٹیٹس آپ دیکھ سکتے ہیں۔ پاک آئی ڈی کی ویب سائٹ کا ربط یہ ہے https://id.nadra.gov.pk/e-id/getRegistered اس لنک پر کلک کرنے کے بعد آپ کو مختصر اور بنیادی معلومات فراہم کرنا ہوں گی جس کے بعد آپ کی رجسٹریشن مکمل کر لی جائے گی۔
رجسٹریشن مکمل ہو جانے کے بعد نادرا پاک آئی ڈی آپ کو آپ کی پہلے سے پروسس کی جانے والی درخواستوں کے بارے میں موجودہ سٹیٹس کی معلومات فراہم کرتا رہے گا اور اگر آپ کو مزید کوئی دستاویز حاصل کرنا ہے تو نئی درخواست بھی ارسال کی جا سکے گی۔
شناختی کارڈ چک کرنے کا طریقہ ۔ بذریعہ نادرا دفتر
مندرجہ بالا طریقوں کے علاوہ ایک سب سے سادہ اور آسان طریقہ ان لوگوں کے لیے ہے جو کمپیوٹر یا مبائل کو بہتر طریقے سے استعمال نہیں کر سکتے ۔ ایسے صارفین اپنے علاقہ میں موجود نادرا دفتر جا کر ٹوکن سلیپ دکھا کر وہی سے شناختی کارڈ کے سٹیٹس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا دفتر میں موجود انفارمیشن ڈیسک ایسے صارفین کی مدد اور راہنمائی کے لیے دفتری اوقات میں موجود ہوتا ہے۔ ان سے بہتر طریقہ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔
حرف آخر
امید ہے کہ اس تحریر کی مدد سے آپ کو بہت اہم معلومات ملی ہوں گی۔ ہماری ویب سائٹ پر اس طرح کی اور بھی بہت سے معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ نے ہماری ویب سائٹ کو سبسکرائب بھی کر لیا ہو گا آپ چاہیں تو ہمارے ٹیری گرام چینل کو بھی جوائن کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ ویب نوٹیفیکیشن بھی آن کر سکتے ہیں۔
اگر یہ تحریر آپ کو پسند آئی ہو تو نیچے کمنٹس میں ضروری اپنی رائے تحریر کیجے گا۔
Buhat behtareen