شناختی کارڈ بنوانے کی فیس 2023
نیا شناختی کارڈ CNIC یعنی کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بنوانے کے لیے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ لیکن نیا سمارٹ CNIC بنوانے کے لیے مبلغ پاکستانی 750 روپے شناختی کارڈ بنوانے کی فیس 2023 میں نارمل فیس ہے۔
اس کے علاوہ ارجنٹ شناختی کارڈ بنوانے کی فیس 1500روپے پاکستانی اور ایگزیکٹو ٹوکن کے لیے 2500 روپے پاکستانی فیس ہے۔
شناختی کارڈ بنوانے کی فیس 2023
پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کی فیس 2023 کے آخر تک ممکن ہے وہی رہے جو اس وقت موجود ہے لیکن اس کے بعد شاید یہ فیس ریوائز کر دی جائے۔ اس سے قبل بھی شناختی کارڈ بنوانے کی فیس میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس وقت یعنی 2023 میں شناختی کارڈ بنوانے کے لیے فیس کا شیڈول حسب ذیل ہے۔
نیا شناختی کارڈ بنوانے کی فیس 2023
نیا سمارٹ شناختی کارڈ بنوانے کی فیس 750 روپے یعنی پاکستانی قیمت ہے۔ یہ فیس نارمل ہے اگر آپ کو ارجنٹ شناختی کارڈ درکار ہے تو پھر اسی شناختی کارڈ کی ارجنٹ فیس 1500 روپے ہے۔ ایگزیکٹو ٹوکن کے حصول کے بعد شناختی کارڈ ایگزیکٹو کی فیس 2500 روپے ہے۔
نارمل فیس کے ساتھ آپ کا شناختی کارڈ تقریبا ایک ماہ تک بن کر آتا ہے۔ ارجنٹ فیس کی ادائیگی کے بعد شناختی کارڈ 15 دن میں مل جاتا ہے۔
سمارٹ شناختی کارڈ میں تبدیلی کی فیس 2023
اگر سمارٹ شناختی کارڈ میں کسی قسم کی کوئی موڈیفیکیشن یعنی تبدیلی درکار ہو تو اس کے لیے بھی نادرا پاکستان شناختی کارڈ تبدیل کر کے بنوانے پر فیس لیتا ہے۔
اگر سمارٹ کارڈ میں ترمیم کروانی ہو یعنی شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ درست کرنا ہو یا نام میں تبدیلی کرنی ہو تو اس صورت میں نارم فیس 750 روپے ارجنٹ فیس 1500 روپے اور ایگزیکٹو فیس 2500 روپے ادا کرنا ہو گی۔
ڈپلیکیٹ سمارٹ کارڈ کی فیس 2023
ڈپلیکیٹ، یعنی سمارٹ شناختی کارڈ چوری یا گم جانے کی صورت میں ایف آئی آر کٹوانے کے بعد ڈپلیکیٹ سمارٹ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے بھی نادرا کو فیس ادا کرنی ہوتی ہے یہ فیس بھی 750 روپے نارمل اور ارجنٹ کی مد میں 1500 اور ایگزیکٹو فیس مبلغ 2500 روپے مقرر ہے۔
سمارٹ قومی شناختی کارڈ کو ری نیو کروانے کی فیس 2023
Smart CNIC Renewal فیس یعنی ایکسپائر شناختی کارڈ کا دوبارہ سے اجرا کروانے کے لیے مقرر کردہ فیس شیڈیول کے مطابق 2023 میں 750 روپے نارمل فیس، 1500 روپے ارجنٹ فیس اور ایگزیکٹو کے لیے 2500 روپے مقرر ہے۔
فوت شدہ شخص کے شناختی کارڈ کی تنسیخ کی فیس 2023
CNIC Cancellation Fees Due to Death صرف اور صرف 50 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے مزید کوئی فیس تا حال مقرر نہیں کی گئی۔ مبلغ 50 روپے ادا کر کے فود شدہ شخص کے شناختی کارڈ کو کینسل یا منسوخ کروایا جا سکتا ہے۔
سی آر سی یعنی بچوں کی رجسٹریشن کے سرٹیفیکیٹ کے لیے فیس 2023
CRC یا بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کے لیے بھی بہت مختصر سی فیس مقرر کی گئی ہے اگر بچوں کی رجسٹریشن کا سرٹیفیک نیا بنوانا ہو یا پھر کوئی تبدیلی کرنی ہو یا ڈپلیکیٹ جاری کروانا ہو تو اس کے لیے نارمل فیس 50 روپے مقرر ہے اور ایگزیکٹو فیس 500 مقرر ہے۔
ایف آر سی نادرا کی فیس 2023
ایف آر سی یعنی FRC (Family Registration Certificate) نادرا کی جانب سے حاصل کرنے کے لیے نارم فیس 1000 روپے مقرر ہے اور ایگزیکٹو فیس بھی 1000 روپے ہی مقرر ہے۔ یاد رہے FRC ایک انتہائی اہم دستاویز ہے جس کی ضرورت کبھی بھی درپیش ہو سکتی ہے۔ اس سرٹیفیکیٹ پر خاندان کے سربراہ کی تفصیلات اور اس کے خاندان کے لوگوں یعنی بیوی بچوں کے کوائف درج ہوتے ہیں۔
نادرا پاکستان کے مطابق سمارٹ شناختی کارڈ کی نارمل فیس 750 روپے ہے جبکہ ارجنٹ فیس 1500 اور ایگزیکٹو فیس 2500 روپے ہے۔
نوٹ: نادرا کی جانب سے مختلف کاغذات اورشناختی کارڈ بنوانے کی فیس 2023 کے حوالے سے فراہم کی جانی والی معلومات کو NADRA PAISTAN کی ویب سائٹ سے پڑھ کر اور تفصیل کے ساتھ یہاں اس تحریر میں بیان کیا گیا ہے۔ اس تحریر کو کسی بھی طرح سے کسی بھی قانونی اور سرکاری طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔نادرا کی جانب سے کسی بھی وقت فیس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے ایسے صورت میں یہاں موجود معلومات مستند تصور نہیں کی جا سکتیں۔
نادرا پاکستان کے حوالے سے مزید معلوماتی تحریروں کو پڑھنے کے لیے ہماری ویب سائٹ کے نادرا والے زمرہ کو دیکھیں