ایف آر سی بنانے کا طریقہ – نادرا فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ
زیر نظر تحریر نادرا دفاتر سے ایف آر سی بنانے کا طریقہ کار واضح کرنے کے لیے لکھی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایف آر سی کا تعارف اس کی اہمیت اور اس کے استعمال پر بھی اس تحریر میں ذکر کیا جائے گا۔
ایف آر سی بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ درخواست گزار اپنے علاقہ میں موجود نادرا دفتر جا کر ایف آر سی کی اقسام میں سے کسی ایک قسم کا انتخاب کر کے فیس جمع کروائے اس کے بعد ٹوکن لے کر انتظار کرے اس کے بعد ٹوکن نمبر پکارے جانے پر ڈسک پر جائے اور وہاں اپنے کوائف کا اندراج کروائے ضروری تصاویر بنوانے کے بعد کوائف کی درستی پر تسلی کر لے اور ایف آر سی کا پرنٹ حاصل کر لے۔
ایف آر سی بنانے کے طریقہ کے بارے میں مزید تفصیلات حسب ذیل ہیں۔
فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کیا ہے؟
نادرا فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ (FRC) نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی NADRA پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز ہے۔ (نادرا کی معلومات کے حوالے سے مزید پڑھنے کے لیے یہ تحریر "نادرا کی معلومات” پڑھی جا سکتی ہے)
ایف آر سی دستاویز کسی بھی سربراہ کی ذیل میں رہنے والے دیگر افراد کا ریکارڈ فراہم کرتی ہے۔ یہ دستاویز کسی بھی فرد کی بیوی یا خاوند اور بچوں کی معلومات پر منحصر ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ اسی دستاویز کو اگر پیدائش کے اعتبار سے بنوایا جائے تو درخواست گزار کے اپنے گھرانے کے علاوہ والدین کی معلومات بھی ایف آر سی کا حصہ ہوتی ہیں۔ اگر یہی کسی لے پالک بچے کے اعتبار سے بنوائی جائے تو ذاتی گھرانے کے ساتھ ساتھ اس لے پالک کی بھی معلومات شامل ہوتی ہیں۔
فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ FRC کیوں ضروری ہے۔
فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ یا ایف آر سی اس لیے ضروری ہے کہ اس کی بنیاد پر کسی بھی فرد کی فیملی یعنی گھر کے افراد کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایف آر سی کی ضرورت کسی بھی شخص کو کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔
ایف آر سی بنوانے کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جب:۔
- کسی دوسرے ملک میں فیملی ویزے کے حصول کے لیے درخواست جمع کروانی مقصود ہو۔
- کسی سربراہ کی جائیداد کی تقسیم اس کے حقیقی ورثا کی طرف کرنی ہو۔
- کسی قسم کے سرکاری و نیم سرکاری واجبات جو کسی فرد کی وفات کے بعد ادا کرنے ہوں تو اس کے ورثا یعنی اس کی فیملی کو دینے کے لیے اس دستاویز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
مندرجہ بالا معاملات کے علاوہ بھی کئی جگہوں پر اس سرٹیفیکیٹ کی ضرورت پیش آ سکتی ہے اس لیے نادرا پاکستان کی جانب سے اس دستاویز کو تیار کرنے کے لیے انتہائی آسان طریقہ رکھا گیا ہے تاکہ ہر فرد ایف آر سی کو بنوا سکے۔
ایف آر سی بنانے کا طریقہ
نادرا فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے لیے درخواست دینے سے پہلے آپ کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ آپ نے ایف آر سی کس مقصد اور کس وقت حاصل کرنی ہے۔ ایف آر سی یعنی فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے نادرا پاکستان کی جانب سے تین اہم کیٹاگریز بنائی گئی ہیں۔
ایف آر سی کی اقسام
ایف آر سی بلحاظ پیدائش یعنی FRC By Birth ۔ اس قسم کی ایف آر سی درخواست گزار کی پیدائش کے اعتبار سے ترتیب دے کر بنائی جاتی ہے۔ یعنی درخواست گزار کے والدین اور اس کی ذاتی فیملی کا ریکارڈ شامل ہوتا ہے۔
ایف آر سی بلحاظ شادی یعنی FRC By Marriage ۔ اس قسم کی ایف آر سی میں درخواست گزار کے شریک حیات اور بچوں کی معلومات ترتیب دی جاتی ہیں۔ یعنی ایف آر سی کی اس قسم کا اجرا شادی شدہ درخواست گزار کو کیا جاتا ہے جس کا نادرا ریکارڈ شادی شدہ اپڈیٹ ہو۔
ایف آر سی بلحاظ لے پالک یعنی FRC By Adoption ۔ اس قسم کی ایف آر سی میں درخواست گزار کو ایف آر سی اس صورت میں دی جاتی ہے جب اس نے کوئی ایسا بچہ یا بچی پال رکھی ہو جو کہ اس کی حقیقی اولاد نہ ہو مگر لے پالک ہو اور خاندان میں شامل ہو جائے۔ اس ایف آر سی میں درخواست گزار کی فیملی کے ساتھ ساتھ گارڈین یعنی سربراہ کا نام بھی شام ہوتا ہے۔
مندرجہ بالا اقسام کی FRCs خاندان کا کوئی بھی فرد حاصل کر سکتا ہے۔ ایف آر سی کے حصول کے لیے درخواست گزار کے خاندان کے اعتبار سے ایف آر سی دستاویز کو نادرا کی جانب سے ترتیب دے کر شجرہ یا Family Tree NADRA جاری کیا جاتا ہے۔
ایف آر سی بنانے کا طریقہ اور ضروری ہدایات
ایف آر سی یعنی FRC بنانے کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار اپنے علاقہ میں موجود نادرا دفتر جائے اس کے بعد ایف آر سی کے لیے ضروری کاغذات دکھا کر درخواست آنلائن کروائے اس کے علاوہ NADRA PAKSITAN کی طرف سے جاری کردہ اونلائن مبائل ایپلیکشن یا ویب سائٹ کی مدد سے بھی ایف آر سی کی درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔
ایف آر سی کے حصول کے لیے نادرا دفتر پہلے آپ سے اس بات کی تصدیق کروائے گا کہ آپ کو ایف آر سی کی کون سی قسم درکار ہے اس کے بعد اس قسم کے لحاظ سے کاغذات وغیرہ کے بارے میں معلومات لی جائے گی۔
ایف آر سی بنوانے کی فیس۔
ایف آر سی بنانے کا طریقہ بہت سادہ ہے نادرا دفتر جانے کے بعد معلوماتی ڈسک پر فیس جمع کروا کر ٹوکن لیا جاتا ہے ایف آر سی کی فیس کے متعلق معلومات کے لیے آپ یہ تحریر "شناختی کارڈ بنوانے کی فیس 2023” پڑھ سکتے ہیں۔
نادرا دفتر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات برائے ایف آر سی
ایف آر سی بنوانے کے لیے نادرا دفتر سے فیس جمع کروا کر ٹوکن کا حاصل کریں اس کے بعد تصاویر بنائی جائیں گی اور نادرا کی جانب سے ڈیٹا بیس میں آپ کے کوائف کا اندراج کیا جائے گا اس کے بعد آپ کو آپ کے بتائے ہوئے اندراج کی نقل فراہم کی جائے گی تاکہ آپ اس بات کی تصدیق کر سکیں کہ نادرا میں کوائف درست درج ہوئے ہیں۔ اس کے بعد آپ کو ایف آر سی جاری کر دی جائے گی۔
ایف آر سی بلحاظ شادی شدہ قسم کے حصول کے لیے نادرا میں درخواست گزار اپنے تمام 18 سال سے کم عمر پچوں کو ہمراہ لائے گا تاکہ ایسے بچوں کے کوائف ایف آر سی میں شامل کیے جا سکیں۔ ان تمام بچوں کی تصاویر بنائی جائیں گی اور ان کے کوائف درج کیے جائیں گے۔
لے پالک بچوں کی ایف آر سی کے لیے نادرا دفتر اس بات کی ہدایت کرتا ہے کہ لے پالک بچوں کو بھی ساتھ لایا جائے تاکہ ان کے کوائف اور تصاویر کا اندراج نادرا میں یقینی بنایا جا سکتے۔
نادرا ایف آر سی بنانے کا طریقہ اور اہم سوالات جوابات
آپ اپنے "ایف۔اۤر۔سی” کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر(NADRA) پر جا کر یا پاک شناخت کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
نادرا پاکستان کے مطابق ایف۔آر۔سی (FRC) کی نارمل فیس 1000 روپے ہے۔ جبکہ ایگزیکٹو فیس بھی 1000 روپے ہے۔
نادرا فیملی ٹری سے مراد کسی بھی فرد کی ذیل میں موجود افراد کا ڈیٹا یا کسی بھی فرد کے والدین وغیرہ کی معلومات جو ایف آر سی دستاویز پر بلحاظ قسم شادی شادہ، پیدائش لے پالک پچوں کی صورت میں تیار کی جاتی ہے۔
نادرا کی جانب سے شہریت کی شناخت کے لیے جاری کیا جانے والا کارڈ شناختی کارڈ کہلاتا ہے۔ یہ کارڈ نادرا یعنی نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا جات ہے۔ اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے اس تحریر "شناختی کارڈ کی معلومات – NADRA نادرا پاکستان” کو پڑھا جا سکتا ہے۔
نادرا پاکستان یعنی نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹرین اتھارٹی پاکستان ایک ادارہ ہے جو کہ پاکستان میں رہنے والے افراد اور بیرون ملک رہنے والے افراد جو پاکستانی ہے کی معلومات کو ڈیٹا بیس میں محفوظ کر کے انہیں ان کی ضرورت کے مطابق مختلف دستاویزات جاری کرتا ہے۔ نادرا پاکستان شناختی کارڈ، ب فارم، ایف آر سی جیسے دستاویزات فراہم کرتا ہے۔ نادرا کی معلومات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے "نادرا کی معلومات” تحریر پڑھ سکتے ہیں۔
URDUMEA ڈاٹ کام کی جانب سے اہم نوٹ
نوٹ: نادرا کی جانب سے مختلف کاغذات اورایف۔آر۔سی بنوانے کی فیس 2023 کے حوالے سے فراہم کی جانی والی معلومات کو NADRA PAISTAN کی ویب سائٹ سے پڑھ کر اور تفصیل کے ساتھ یہاں اس تحریر میں بیان کیا گیا ہے اس تحریر کو کسی بھی طرح سے کسی بھی قانونی اور سرکاری طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔نادرا کی جانب سے کسی بھی وقت فیس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے ایسے صورت میں یہاں موجود معلومات مستند تصور نہیں کی جا سکتیں۔