اردو کوٹس – Sad Urdu Quotes That make you cry
اردو کوٹس نمبر 02 کسی پراندھا اعتماداردو کوٹس – Sad Urdu Quotes That make you cry کے عنوان سے ایک اور تحریر لے کر حاضر ہوں۔ اردو کوٹس Urdu Quotes یعنی اردو اقتباسات کچھ ایسے الفاظ ہوتے ہیں جن میں نصیحت بھی ہوتی ہے، جن میں دل کی کیفیت بھی بیان کی جاتی ہے۔
اردو کوٹس 15 اداس اردو کوٹس جو آپ کو رونے پر مجبور کر دیں گے
اردو کوٹس urdu quotes اردو زبان میں کچھ ایسے جملے ہوتے ہیں جو کسی نا کسی کے دل کو یقیناً چھو لیتے ہیں۔ Sad Urdu Quotes that make you cry کے عنوان سے آج کی یہ تحریر 15 اردو کوٹس لے کر آئی ہے۔ اس تحریر میں اردو کوٹس تصویر کی صورت میں بھی رکھے گئے ہیں اور تحریر کی صورت میں بھی تاکہ کاپی پیسٹ کر کے دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کیے جا سکیں۔
اردو کوٹس – Sad Urdu Quotes That make you cry
اس سے پہلے بھی ہماری ویب سائٹ یعنی اردو میں ڈاٹ کام پر Urdu Quotes About Life in urdu | نئے 18 بہتریں کوٹس یعنی اقتباسات۔ شیئر کیے گئے تھے ۔ اردو کوٹس میں سب سے پہلے سب سے آخری نمبر یعنی 15 نمبر Sad Urdu Quote شیئر کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ کو یہ کوٹس پسند آئیں تو دوستوں اور دشمنوں دونوں کے ساتھ شیئر کیجے 🙂 شکریہ۔
اردو کوٹس نمبر 15 جہاں تمہاری تلاش ختم ہو
جہاں تمہاری تلاش ختم ہو جائے اور تم کسی صحرا میں گر جائو تو جھکی ہوئی گردن اور بند آنکھوں سے دھیان کو دل کی طرف کر لینا تمہیں یقیناً تمہارا رب راستہ دکھا دے گا – سید حسن
اردو کوٹس نمبر 14 تم مجھے زندگی کی مشکلات سے
تم مجھے زندگی کی مشکلات سے دور لے کر جانا چاہتے ہو؟ ٹھیک ہے بس مجھے اپنی آنکھوں میں پیار بھر کے دیکھو میں ہر مشکل بھول جائوں گا ۔ سید حسن
اردو کوٹس نمبر 13 بیشک محبت نیلا موسم بن کر
بیشک محبت نیلا موسم بن کر آجائے گی اک دن مگر تم ہی بتائو کہ اس دن گلابی تتلیوں کو پھر سہارا کون دے گا ۔ سید حسن
اردو کوٹس نمبر 12 تم ہاں تم جو لا حاصل کو
تم ! ہاں تم ! جو لا حاصل کو حاصل کرنے کے لیے اتنے پگلائے ہوئے سے ہو کیا تم جانتے ہو کہ لاحاصل کو حاصل کر لینے کے بعد محبت نہیں رہتی محبت تو ہوتی ہی لا حاصل سے ہے ۔ سید حسن
اردو کوٹس نمبر 11 میں روتا نہیں کیونکہ
میں روتا نہیں کیونکہ میں نے محبت کے شروع میں ہی انجام دیکھ لیا تھا محبت کرنے والے محبت میں اندھے ہو جاتے ہیں انجام نہیں سوچتے اسی لیے روتے ہیں ۔ سید حسن
اردو کوٹس نمبر 10 جتنے زخم تم نے مجھے دیے
جتنے زخم تم نے مجھے دیے ہیں کوئی اور دیتا تو شاید میں برداشت بھی نہ کر سکتا سنو! تمہارے دیے زخم بھی تو تمہاری طرف سے میرے لیے محبت میں خیرات ہی ہیں ۔ سید حسن
اردو کوٹس نمبر 09 دھوکے دینے والے دوستوں سے دشمن
دھوکے دینے والے دوستوں سے دشمن بہتر ہوتے ہیں کم از کم دشمنی میں دھوکے تو نہیں دیتے ۔ سید حسن
اردو کوٹس نمبر 08 تم ہاں ہاں تم لوگوں کے ہجوم میں
تم ! ہاں ہاں تم! لوگوں کے ہجوم میں اگر بہت اچھے ہو تو تنہائی میں بھی خود کو دیکھ لینا کیا تمہاری تنہائی بھی خوبصورت ہے کیا تنہائی تمہاری ! تعریف کرتی ہے؟ ۔ سید حسن
اردو کوٹس نمبر 07 اپنے اندر جھانک کر دیکھو
اپنے اندر جھانک کر دیکھو ! کیا تمہیں خوش بو آتی ہے؟ اگر آتی ہے تو یقین کرو تم نے دوسروں کی زندگی میں خوش بو ضروری بانٹی ہو گی اور یقیناً ایسے لوگ بھی ہوں گے جو اس کے برعکس ہیں ۔ سید حسن
اردو کوٹس نمبر 06 یقین کرو جو دل کے سچے
یقین کرو جو دل کے سچے ہوتے ہیں نا انہیں دکھ بھی بہت ملتے ہیں ظاہر ہے جس درخت پر بہت زیادہ اور میٹھا پھل لگتا ہو پتھر بھی اسی درخت کے نصیب میں ہوتے ہیں ۔ سید حسن
اردو کوٹس نمبر 05 اگر کوئی راستہ نہیں ملتا
اگر کوئی راستہ نہیں ملتا تو سب اپنے اللہ پر چھوڑ کر دیکھو وہ تمارے لیے راستے بھی پیدا کرے گا اور تمہیں کبھی تنہا بھی نہیں چھوڑے گا ۔ سید حسن
اردو کوٹس نمبر 04 کسی کو دکھ دینا اتنا ہی آسان
کسی کو دکھ دینا اتنا ہی آسان ہے جتنا کسی سمندر میں پتھر پھینک دینا لیکن کون جانتا ہے کہ یہ پھینکا ہوا پتھر سمندر میں کتنی گہرائی تک جائے گا ۔ سید حسن
اردو کوٹس نمبر 03 کبھی غور کر کے دیکھیں آپ کو احساس
کبھی غور کر کے دیکھیں آپ کو احساس ہو گا کہ الفاظ ہی انسان کو بولنے کی قوت دیتے ہیں اور یہی الفاظ ہی ہوتے ہیں جو انسان کو خاموش بھی کروا دیتے ہیں ۔ سید حسن
اردو کوٹس نمبر 02 کسی پراندھا اعتماد
کسی پر اندھا اعتماد نہ کرنا اور نہ ہی کسی سے اندھی محبت کرنا کیونکہ دونوں ہی گہری کھائی کی طرف دھکیلتے ہیں ۔ سید حسن
اردو کوٹس نمبر 01 محبت کرنا تو شاید انسان
محبت کرنا تو شاید انسان کے بس کی بات نہیں کیونکہ محبت تو ہو جاتی ہے البتہ محبت ہو جائے تو نبھانا انسان کے اختیار میں ہے ۔ سید حسن