اردو ادباردو کہانی و افسانے

جنگل کا بادشاہ اورعقل مند خرگوش ۔ اردو مختصر کہانیاں

1
(1)
جنگ کا بادشاہ، خرگوش اور عقل ۔ اردو مختصر کہانی
جنگ کا بادشاہ، خرگوش اور عقل ۔ اردو مختصر کہانی

جنگل کا بادشاہ اورعقل مند خرگوش کی اردو مختصر کہانی شاید آپ نے اس سے پہلے کبھی نہیں پڑھی ہو گی۔ یہ مختصر کہانی سبق آموز کہانیوں میں سے ایک ہے۔ اس کہانی میں عقل اور طاقت کے مقابلے میں عقل کی جیت اور اہمیت کے بارے میں سمجھانے کے کوشش کی ہے۔ چلیں دیکھتے ہیں عقل بڑی یا بھینس یعنی شیر طاقت ور ہے یا پھر خرگوش۔

مختصر اردو کہانی جنگل کا بادشاہ اور خرگوش

ایک چراگاہ میں بہت سے خرگوش رہتے تھے۔ اور آرام سے زندگی بسر کرتے تھے۔ اتفاق سے وہاں ایک شیر کا گزر ہوا اور وہ جگہ اسے بہت اچھی معلوم ہوئی۔ وہیں رہنے لگا اور ہر روز خرگوش کو پکڑ کر کھانے لگا۔ بچارے خرگوش پریشان ہو گئے اور تدبیر کرنے لگے۔

سوچتے سوچتے ان کے زہن میں یہ بات آئی کہ شیر سے جا کر عرض کریں کہ وہ ان میں سے باری باری روزانہ ایک خرگوش مار کر کھا لیا کرے ۔ اور باقیوں سے کچھ نہ کہا کرے۔

شیر نے ان کی عرض قبول کر لی۔ انہوں نے اب یہ کیا کہ ناموں کا قرعہ روز ڈالتے جس کا نام نکلتا اسے شیر کے کھانے کے لئے بھیج دیتے۔ ایک دن ہوشیار خرگوش کا نام نکلا۔

اس نے کہا کوئی پروا نہیں میں جا کر ایسا حیلہ کرتا ہوں کہ آج ہی ہم سب کو شیر سے چھٹکارا ہو جائے گا۔

یہ کہہ کر وہ چلا ایک جگہ بیٹھ کر دیر کرنے لگا۔ یہاں تک کہ شیر کے کھانے کا وقت گزر گیا۔ دیر ہوئی تو بھوک کی وجہ سے شیر کو بڑا غصہ آیا اور وہ گرجنے لگا۔ گرج سن کر خرگوش اس کے سامنے گیا۔ اور ہانپتے کانپنے لگا۔

شیر نے غصہ میں اس سے دیر کرنے کا سبب پوچھا اس نے کانپتی ہوئی آواز سے جواب دیا۔۔۔۔

حضور کیا عرض کروں آج مجھ پر آفت آ گئ تھی۔ بڑی مشکل سے بچا ہوں تو حضور کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔ ایک دوسرا شیر بھی اسی میدان میں رہنے لگا ہے وہ روز ہماری راہ روکتا ہے۔

آج میں حضور کے پاس آ رہا تھا کہ اس نے مجھ پر حملہ کیا جب میں نے کہا کہ میں یہاں کے بادشاہ کی خوراک ہوں تو کیا عرض کروں کہ اس نے حضور کے لئے کیا کیا کہا۔

مگر مجھے موقع مل گیا میں بھاگ آیا وہ اپنے کو اس میدان کا بادشاہ بتاتاہے۔ اور چاہتا ہے کہ حضور کو یہاں سے باہر کردے۔

شیر نے یہ سنا تو اسے بھی غصہ آیا۔ کہنے لگا وہ کون دغا باز ہے۔ مجھے اس کے پاس لے چل۔ ابھی اس کو اس کی گستاخی کی سزا دیتا ہوں۔ خرگوش شیر کو ایک کنوئیں پر لے گیا اور منڈ یر پر کھڑا کر کے کہنے لگا۔ اندر دیکھئے۔

وہ گستاخ بیھٹا ہوا ہے شیر نے اندد جھانکا تو اپنا عکس اسے پانی میں دکھائی دیا۔ وہ اسے دوسرا شیر سمجھ کر اندر کود پڑا اور پانی میں ڈوب گیا۔

اس تحریر پر ریٹنگ کیجے

ریٹنگ 1 / 5. 1

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Discover more from Urdumea.com

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading